ETV Bharat / state

Ramazan 2022: میرٹھ میں دو سال بعد پھر سے لوٹی رمضان المبارک کی رونقیں - رمضان عبادت کا مہینہ ہے۔

کورونا وبا کے سبب دو سال بعد میرٹھ میں پھر سے لوٹی رمضان المبارک کی رونقیں، Ramazan 2022 ایک طرف جہاں روزے دار سحر و افطار کے لیے اشیاء خریدتے نظر آرہے ہیں تو دوسری جانب شہر کی مساجد بھی نمازیوں سے گلزار ہے، ایسے میں اب روزے دار خدا سے یہی دعا کر رہے ہیں کہ خدا کورونا جیسے حالات سے ملک کو محفوض رکھے۔

میرٹھ میں دو سال بعد پھر سے لوٹی رمضان المبارک کی رونقیں

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 10:46 PM IST

اترپردیش کے ضلع میرٹھ ہمیشہ سے گنگا جمنی تہذیب اور آپسی بھائی چارے کا گہوارہ رہا ہے اس کی مثال رمضان المبارک کے مہینے میں یہاں کے بازاروں میں دیکھنے کو ملتی Ramazan 2022 ہے۔

میرٹھ میں دو سال بعد پھر سے لوٹی رمضان المبارک کی رونقیں
میرٹھ میں دو سال بعد پھر سے لوٹی رمضان المبارک کی رونقیں

رمضان المبارک کے مہینے میں مسلم طبقہ کی عبادتوں Ramadan is a month of worship کے ساتھ ساتھ دسترخوان پر بھی تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے جہاں افطار میں کھجور سمیت پھلوں اور پکوانوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وہیں سحری کے وقت بیکری آئٹم یا دیگر چیزوں کو کھاکر روزہ رکھا جاتا ہے۔ اسی لیے رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں بیکری میں تیار ہونے والی اشیاء کی خرید و فروخت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

ویڈیو

میرٹھ شہر کا شہراب دروازہ، شاہ پیر دروازہ، گھنٹہ گھر اور اسلام آباد کے علاقوں میں روزے دار اپنی ضرورت کے مطابق سحر و افطار کی خریداری میں پوری ماہ مشغول رہتے ہیں وہیں رات میں تراویح کی نماز کے بعد روزے دار یہاں کے ہوٹلوں پر اپنی پسندیدہ کھانے کا لطف اٹھاتے ہوئے مل جاتے ہیں، لیکن مسلسل دو سال رمضان میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد، رواں برس روزہ دار خدا سے یہی دعا کر رہے ہیں کہ خدا کورونا کے سایے سے ہمارے ملک کو محفوظ رکھے اور یہاں کی رونقیں ایسی ہی بنی رہے۔

مزید پڑھیں :

واضح رہے کہ میرٹھ کے لوگوں کو اپنی عبادت گاہوں میں تقریبا دو سال بعد رمضان المبارک کے مہینے میں عبادت کرنے کا موقع ملا ہے اس کے پیش نظر شہر کی تمام مساجد میں نمازی بغیر کسی خوف کے نماز ادا کرتے دیکھے جارہے ہیں، وہیں بعض نمازیوں کا کہنا ہے کہ اللہ گزشتہ دو برسوں کے جیسا پھر سے حالات پیدا نہ کرے، اور ایسے ہی ہماری ملک کی رونقیں بنی رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.