ETV Bharat / state

بارہ بنکی: باہری افراد کی آمد سے کورونا کا خطرہ بڑ گیا

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن پر شروعاتی دنوں میں مکمل طور پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں باہری افراد کے آمد و رفت سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

the arrival of outsiders increases the risk of coronavirus, administration alert in barabanki uttar pradesh
باہری افراد کے آنے سے کورونا کا خطرہ بڑھا، انتظامیہ چوکس
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 6:10 PM IST

اس وقت ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی نے ریاست میں داخلے پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔

باہری افراد کے آنے سے کورونا کا خطرہ بڑھا، انتظامیہ چوکس

نقل مکانی اور کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ اور زیادہ مستعد ہوگیا ہے۔ اب پہلے کے مقابلے زیادہ سختی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے اور بھی متعدد اقدامات کیے ہیں۔

بارہ بنکی میں باہری افراد کے آمد و رفت سے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر انتظامیہ چوکس ہو گیا ہے۔ پہلے کے مقابلے پولیس بھی اور سخت ہو گئی ہے۔

the arrival of outsiders increases the risk of coronavirus, administration alert in barabanki uttar pradesh
باہری افراد کے آنے سے کورونا کا خطرہ بڑھا، انتظامیہ چوکس

منگل کو شہر کے تمام چوراہوں پر مزید تعداد میں پولیس کی ناکہ بندی رہی اور کسی کو بھی کہیں جانے نہیں دیا گیا۔ صرف جن افراد کو پاس جاری کیا گیا ہے انہیں کو آگے جانے دیا گیا۔

اس کے علاوہ سینیٹائزر کے چھڑکاؤ کا کام بڑے پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔ سڑک، ریلوے اسٹیشن اور تمام جگہوں کو فائر بریگیڈ کے جوان سینیٹائز کر رہے ہیں۔

ان تمام قواعد کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے تمام بی ڈی اوز اور ای اوز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں باہر سے آئے افراد کی نشاندہی کریں اور ان کی اسکریننگ کرائیں۔

اس کے علاوہ دیہی علاقوں کے تمام بیسک اسکولوں کو آئسولیشن سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.