ETV Bharat / state

علی گڑھ: اے ایم یو وائس چانسلر نے جے این ایم سی کی کووڈ سہولیات کا جائزہ لیا - علی گڑھ ای ٹی وی بھارت خبر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں سہولیات کا معائنہ کیا اور تیسری کووڈ لہر کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

جے این ایم سی
جے این ایم سی
author img

By

Published : Jul 13, 2021, 2:01 PM IST

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کووڈ کے لئے متعین آئی سی یو اور کووڈ وارڈ کا دورہ کیا، جہاں 100 میں سے 60 بیڈ اب آکسیجن پینل کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں- اور 50 آکسیجن سے منسلک بیڈز کے ساتھ پیڈیاٹرک آئی سی یو سے منسلک ہیں۔ وائس چانسلر نے نئے نصب کردہ اعلیٰ صلاحیت والے آکسیجن پروڈکشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔

علی گڑھ: اے ایم یو وائس چانسلر نے جے این ایم سی کی کووڈ سہولیات کا جائزہ لیا

پروفیسر منصور نے کہا کہ چونکہ کووڈ وبائی مرض کے خلاف جنگ میں میڈیکل آکسیجن ایک اہم شئے بن گئی ہے، لہٰذا ہم نے انفرا اسٹکچرر کی تشکیل کے لئے سخت محنت کی ہے۔ جو کووڈ انفیکشن کی صورت میں ضروریات کو پورا کرے گی۔ آکسیجن کی فراہمی سے منسلک آئی سی یو میں بستروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ہم یہ بھی یقینی بنارہے ہیں کہ کسی بھی کووڈ مریض کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نہ ہو۔انہوں نے کہا ہم نے خاص طور پر پیڈیاٹرک ہائی ڈپینڈینسی یونٹوں (ایچ ڈی یو) میں بیڈ اور دیگر سہولیات میں اضافہ پر توجہ دی ہے۔ کیونکہ ماہرین کو خدشہ ہے کہ تیسری لہر کا بچوں پر زیادہ منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کے اس کا کیا اثر پڑے گا۔ لیکن اگلی لہر کے خدشے کے پیش نظر پیڈیاٹرک آئی سی یو میں آکسیجن سپلائی والے پینل لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں :تیسری کووڈ لہر کے پیش نظر اے ایم یو میں تربیتی پروگرام

پروفیسر حارث ایم خان (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) نے کہا کہ کووڈ وارڈ میں سہولیات کے اضافے کے لئے ایک مخصوص آئی سی یو ہے جو آکسیجن پینل سے لیس 15 بستروں اور 2 آئیسولیشن بیڈس پر مشتمل ہے۔ جس میں کووڈ متاثرہ حاملہ خواتین کے لئے آئی سی یو بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کہ اسٹیپ ڈاؤن وارڈ میں بستر بھی آکسیجن کی فراہمی سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر عبید صدیقی (نوڈل آفیسر، آکسیجن گیس پلانٹ) نے کہا کہ آکسیجن پلانٹ کے قیام سے رقیق آکسیجن پر ہمارا انحصار کم ہوا ہے اور آکسیجن سپلائی سے آئی سی یو اور کووڈ وارڈ بیڈس کو جوڑنے کے لئے ہم خود کفیل ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.