علی گڑھ: اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے رہنما ملائم سنگھ یادو Mulayam Singh Yadav کا طویل علالت کے بعد پیر کو انتقال ہو گیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے ان کی صحت ضرور خراب تھی لیکن شاید کوئی یہ ماننے کو تیار نہیں تھا کہ وہ شخص، جو ایک متوازی جمہوری پلیٹ فارم بنانے میں کامیاب رہا، جس نے کانگریس کی وراثت کو چیلنج کیا، بی جے پی کی جارحیت کو ناکام بنایا اور بائیں بازو کے نظریات رکھنے والوں کے ساتھ چالبازی کی، جس نے علاقائی پارٹیوں کی آواز اور ریاستوں کے مطالبات کو اقتدار کے قومی گلیاروں تک لے گیا، آج اس نے اس دارفانی میں آخری سانس لی۔ The AMU Students Union gave Lifetime Membership to Mulayam Singh in 1989
یہ بھی پڑھیں:
اے ایم یو کے سابق پی آر او ڈاکٹر راحت ابرار نے ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا 2007 میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کے صدر محمد نفیس، نائب صدر محمد مازن اور سیکرٹری سلیمان تھے اس وقت ملائم سنگھ کا یونیورسٹی روایت کے مطابق شاندار استقبال کیا گیا اور کینیڈی آڈیٹوریم میں اوپر سے پھول برسائے گئے۔ Mulayam Singh
بتایا گیا ہے کہ ملائم سنگھ یادو کو طلباء یونین کی جانب سے لائف ٹائم ممبرشپ بھی دی گئی تھی۔ AMU Honor to Mulayam Singh Yadav۔ ملائم سنگھ یادو کا اے ایم یو سے تعلق رہا ہے۔ اے ایم یو طلباء یونین کے سابق نائب صدر (2007) محمد مازن نے بتایا اے ایم یو طلباء یونین نے 1989 میں ملائم سنگھ کو طلباء یونین کی لائف ٹائم ممبرشپ دی تھی اس وقت طلباء یونین کے صدر حافظ عثمان تھے۔