اترپردیش کے بریلی میں مرکز اہلسنت درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کے سربراہ حضرت سبحان رضا خاں سبحانی میاں کے نام سے کسی نے درگاہ کی حفاظت میں تعینات دو پولیس اہلکاروں کے خلاف اعلیٰ افسران سے شکایت کی ہے۔ پولیس لائن میں ریزو انسپیکٹر آر آئی نے دونوں پولیس اہلکاروں کو طلب کر کے سرزنش کیا۔ اس کے بعد کال کرنے والے موبائل نمبر کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے Complaint of a police officer stationed at Dargah Aali Hazrat Barelvi۔
مزید پڑھیں:
- بریلی: مسلم مجاہدین آزادی کی تاریخ کی بابت ای کلاس
- Urs of Hazrat Rehan Raza Khan was Celebrated in Bareilly: بریلی میں حضرت ریحان رضا خاں کا 38 واں عرس منایا گیا
بہرحال درگاہ اعلیٰ حضرت کے سربارہ حضرت سبحانی میاں نے واضح کیا ہے کہ اُنہوں نے اس معاملے میں پولیس لائن کے آر آئی کو کوئی فون نہیں کیا تھا اور وہ دونوں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی، کام اور مستعدی سے بالکل مطمئن ہیں۔ اُنہوں نے اس معاملہ میں تحقیقات کرنے کو ضروری کارروائی بتایا ہے۔