مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی پولیس نے جرائم پیشے سے تصادم کے دوران اغوا کیے گئے ایک بچے کو بحفاظت برآمد کیا ہے۔ شہر کوتوالی علاقے کے محلہ کھالے پار کا گیارہ سال کا رہائشی ذکی جو گزشتہ سات اپریل کو گھر سے سامان لینے کے لیے بازار کی طرف نکلا تھا کہ نامعلوم شخص کے ذریعے اس کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ جس کی شکایت ذکی کے والدین نے شہر کوتوالی پولیس کو دی تھی۔ The abducted child was rescued by the police several days ago۔
مظفرنگر ایس ایس پی کے ذریعے کئی ٹیموں کو ذکی کی برآمدگی کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔ پولیس ذکی کو برآمد کرنے کے لیے دن رات کڑی محنت کر رہی تھی وہی آج شہر کوتوالی کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی۔ پولیس اور اغواکار بدمعاش کے مابین ہوئے انکاؤنٹر میں پولیس نے ذکی کو باحفاظت برآمد کیا۔ دونوں طرف سے چلی گولی باری میں بدمعاش اور ایک پولیس اہلکار کو گولی لگی ہے۔
مزید پڑھیں:
- Accused of Shooting Jewelers in Ghaziabad Arrested: غازی آباد میں جیولرز کو گولی مارنے والا ملزم گرفتار
- Theft at Ghaziabad Restaurant: ریسٹورنٹ سے چالیس ہزار کی رقم چوری، پکوان بھی غائب
بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بدمعاش جو میرٹھ کا رہائشی ہے اور ماضی میں بھی بچوں کے اغوا کر لے کے معاملوں میں جیل جا چکا ہے۔ پکڑے گئے بدمعاش کے قبضے سے پولیس نے غیر قانونی اسلحہ، بائیک برآمد کی ہے۔ وہیں موقع پر پہنچے ذکی کے والدین نے مظفرنگر پولیس کی جم کر تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔