ETV Bharat / state

Graduate Level Exam in AMU آر سی اے کے دس طلباء ایس ایس سی کمبائنڈ گریجویٹ سطح کے امتحان میں کامیاب - آر سی اے کے دس طلباء ایس ایس سی کمبائنڈ گریجویٹ سط

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے دس طلباء نے اسٹاف سلیکشن کمیشن کمبائنڈ گریجویٹ لیول (فائنل) امتحان 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Graduate Level Exam in AMU
Graduate Level Exam in AMU
author img

By

Published : May 16, 2023, 3:13 PM IST

علی گڑھ: ہر سال اسٹاف سلیکشن کمیشن اپنا سب سے معزز امتحان منعقد کرتا ہے جسے عام طور پر طلبہ برادری میں ایس ایس سی گریجویٹ لیول امتحان یا 'ایس ایس سی، سی جی ایل' کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ امتحان مرکزی حکومت کے مختلف محکموں جیسے انکم ٹیکس (سی بی ڈی ٹی)، ایکسائز اینڈ کسٹمز (سی بی ای سی)، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)، سنٹرل اسٹیٹسٹیکل آرگنائزیشن (سی ایس او)، کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی)، مرکزی سیکرٹریٹ اور حکومت کے ماتحت وزارتیں وغیرہ۔ یہ امتحان کسی بھی گریجویٹ طلباء کو ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے جو پبلک سیکٹر میں اپنا کیریئر بنانے کy خواہش مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

اسٹاف سلیکشن کمیشن- کمبائنڈ گریجویٹ لیول (فائنل) امتحان 2022 کے نتیجہ کا اعلان 13 مئی کو کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے دس طلباء نے اسٹاف سلیکشن کمیشن- کمبائنڈ گریجویٹ لیول (فائنل) امتحان 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اے ایم یو، آر سی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر صغیر احمد انصاری نے طلباء کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ اے ایم یو کی ریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی طلباء کے لیے کوچنگ پروگرام منعقد کرتی ہے تاکہ وہ مرکزی اور ریاستی سول سروسز، جوڈیشیل سروسز اور بینکنگ سروسز وغیرہ میں داخلہ لے سکیں۔ پروفیسر انصاری نے مزید بتایا کہ ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی باقاعدہ کلاسوں کے علاوہ ٹائر-I اور ٹائر-II امتحانات کے لیے موک ٹسٹ سیریز اور پیپر ڈسکشن سیشن کا بھی اہتمام کررہی ہے۔

منتخب طلباء:
1۔ محمد جاوید (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں اسسٹنٹ انفورسمنٹ آفیسر)
2۔ وویک کمار چندرا (سنٹرل سکریٹریٹ سروسز میں اسسٹنٹ سیکشن آفیسر)
3۔ میتالی وارشنے (سنٹرل سکریٹریٹ سروسز میں اسسٹنٹ سیکشن آفیسر)
4۔ سنیہا سنگھ (سی اے جی میں اکاؤنٹنٹ)
5۔ محمد سمیر (سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز میں ٹیکس اسسٹنٹ)
6۔ محمد فہیم (سینئر ایڈمنسٹریٹو اسسٹنٹ، ملٹری انجینئرنگ سروسز، وزارت دفاع)
7۔ یونس علی (گروپ سی آفیسر، محکمہ سائنس و ٹکنالوجی)
8۔ محمد عظیم (پوسٹل اسسٹنٹ / سینئر اسسٹنٹ، محکمہ ڈاک)
9۔ محمد شاداب (پوسٹل اسسٹنٹ / سینئر اسسٹنٹ، محکمہ ڈاک)
10۔ بلند اختر (سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز میں ٹیکس اسسٹنٹ) شامل ہیں۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے تمام کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس سے دیگر طلباء و طالبات کو بھی سرکاری ملازمتوں کے لیے تیاری کرنے کی ترغیب ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.