ETV Bharat / state

بی ایچ یو کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں بنے گا عارضی کووڈ ہسپتال

بنارس میں کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے کھیل اسٹیڈیم میں ایک ہزار بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

BHU
BHU
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 6:16 PM IST

وزیر اعظم دفتر کی ہدایت پر ڈی آر ڈی او نے بی ایچ یو اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہسپتال بنانے کے لیے سروس شروع کر دی ہے اور تقریباً 15 دنوں میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہسپتال تیار کر لیا جائے گا۔

گذشتہ پیر کو رکن اسمبلی اے کے شرمانے کی قیادت میں ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں عارضی اسپتال بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ اے کے شرمانے کے مطابق یہ ہسپتال جرمن ہینگر سے تعمیر کیا جائے گا جو آئندہ 15 دنوں میں تیار ہوجائے گا۔

ڈی آر ڈی او کی ٹیم مسلسل 24 گھنٹہ کام کر کے اس ہسپتال کو تیار کرے گی۔ ہسپتال میں بجلی، پانی سیور کنکشن کے لیے افسران نے جائزہ لے لیا ہے جبکہ یہاں فارمیسی آکسیجن سپلائی وینٹیلیٹر کی سہولتیں بھی دی جائیں گی۔

ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ
ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ

واضح رہے کہ بنارس وزیراعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے اور گزشتہ اتوار کو وزیر اعظم نے جائزہ میٹنگ طلب کی تھی جس میں بنارس کے اعلی افسران سیاسی رہنما اور ڈاکٹرز شامل تھے۔

مانا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر اب طبی سہولیات میں کچھ بہتری آئے گی۔

موجودہ وقت میں بنارس کی عوام طبی سہولیات کے فقدان کے باعث در در بھٹکنے پر مجبور ہیں۔ آکسیجن اور ریمڈیسیور انجیکشن کی قلت عوام سخت پریشان ہے۔

اس ہسپتال میں ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹاف اور ٹیکنیشین کی تعیناتی پر ابھی سے انتظامیہ جنگی پیمانے پر کام کررہی ہے۔ بنارس ہندو یونیورسٹی کے ڈاکٹرز میڈیکل اسٹاف کے اعداد و شمار طلب کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی اطراف کے اضلاع سے بھی ڈاکٹر کی تعداد پر نظر ہے۔

بنارس زون کے کمشنر دیپک اگروال کے مطابق ریلوے اور ہومی بھابھا کینسر اسپتال کے ایک حصے کو کورونا ہسپتال میں تبدیل کرنے کی تیاریاں چل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.