ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سر عام مندر کے پجاری کو گولی مارکر قتل کر دیا گیا ہے. تحقیقات میں قتل کے وجوہات زمینی تنازعہ بتایا جا رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق معاملہ فطح پور کوتوالی کے اسرولی کا ہے جہاں پولیس تھانہ سے محض چند کلومیٹر کی دوری پر پجاری وکرم سنگھ کو گولی مارکر قتل کر دیا گیا معاملے میں گاؤں کے سندیپ سنگھ کو نامزد کیا گیا ہے.
بتایا جا رہا ہے کہ کچھ روز قبل مندر کی زمین پر لگے فصل کو مقتول وکرم سنگھ نے کاٹ لیا تھا. جبکہ ملزم سندیپ کمار اس فصل پر اپنا دعویٰ کر رہا تھا.اسی کو لے کر مقتول اور سندیپ کے درمیان تنازعہ ہوا تھا جس میں سندیپ نے مقتول کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
فی الحال پولیس اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے.