اتر پردیش میں محکمہ توانائی میں ہونے والے پی ایف گھوٹالے سے اساتذہ خوفزدہ ہیں۔ اساتذہ نے پرانی پینشن بحالی اور اپنے پی ایف کی رقم کو کسی بھی قسم کے خرد برد سے محفوظ رکھنے کا حکومت سے مطالبہ کیا اور اس کے لیے احتجاج کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے پرینڑا ایپ کے خلاف بھی اپنی مہم شروع کی ہے۔
مئو ضلع میں منعقد ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اساتذہ نے پرینڑا ایپ کے ذریعہ محکمہ تعلیم کے افسران پر استحصال کا بھی الزام عائد کیا۔
اساتذہ کے مطابق اس ایپ کے لانج ہونے کے بعد دور دراز کے علاقوں میں قائم سرکاری پرائمری اسکولوں کے اساتذہ سخت تناؤ کا شکار ہیں۔
ان علاقوں میں نٹورک فیل رہتا ہے جس سے یہ حکومت کے ذریعہ طلب کی گئی معلومات وقت رہتے فراہم نہیں کرا پاتے ہیں۔
اساتذہ نے احتجاجی مظاہرے میں پرانی پینشن بحالی اور فراڈ کمپنیوں کو پی ایف کی رقم دینے پر بھی اعتراض کیا۔
انہوں نے محکمہ توانائی کی مثال دی اور کہا کہ حکومت ہمارے ساتھ بھی یہی رویہ اختیار کرنا چاہتی ہے۔