ETV Bharat / state

Teachers Old Pension: ٹیچرز کا پرانی پنشن بحال کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 7:17 PM IST

اترپردیش جونئر ہائی اسکول شکشک سنگھ کے ضلع صدر اشوک کمار نے کہا کہ جس طرح بہادری اور طاقت سے لڑ کر مہارانی لکشمی بائی نے ملک کو آزاد کرانے کا کام کیا تھا۔ ہم اس سے سبق لیتے ہوئے پرانی پنشن (Teachers Old Pension) بحالی کے لئے اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

پرائمری ٹیچرز نے رانی لکشمی بائی کی سالگرہ پر، وظیفہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا

رانی لکشمی بائی کی سالگرہ کے موقع پر اترپردیش جونئر ہائی اسکول شکشک سنگھ اور پرائمری اسکولز کے ٹیچرز نے حکومت سے پرانی پنشن کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

پرائمری اسکول کے اساتذہ نے ایک پروگرام میں رانی لکشمی بائی کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس موقع پر پرانی پنشن بحالی کے لیے جد و جہد کرنے کا عزم کیا۔

انہوں نے انتباہ دیا کہ ان کی تحریک کسان احتجاج کی مانند چلتی رہے گی اور حکومت کو پرانی پینشن بحال کرنی ہی ہوگی۔

اترپردیش جونئر ہائی اسکول شکشک سنگھ کے ضلع صدر اشوک کمار نے کہا کہ ہم مہارانی لکشمی بائی کے عزم و حوصلے سے سبق لیتے ہوئے پرانی پنشن بحالی کے لئے اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Hajj Embarkation Points Closed: گیارہ حج پرواز مراکز بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ امسال سے وہ ہر برس جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والی ہستیوں کی سالگرہ اور برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا انہیں مکمل اعتماد ہے کہ ان کی کوشش سے ایک روز حکومت کو پنشن بحال کرنی ہی ہوگی۔

واضح ہو کہ ٹیچرز لمبے وقفے سے پرانی پینشن کی بحالی کے لیے متحرک ہیں اور وہ اس کے لئے مسلسل الگ الگ طریقوں سے احتجاج کرتے رہتے ہیں۔ کسانوں کے مطالبات مانے جانے سے انہیں حوصلہ ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.