ETV Bharat / state

Teachers Day celebration وارث نشان پبلک اسکول میں یوم اساتذہ منایا گیا - وارث نشان پبلک اسکول

ڈاسنہ میں واقع وارث نشان پبلک اسکول میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ یوم اساتذہ منایا گیا۔ اس موقع مختلف ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ Teachers' Day was celebrated at Waris Nishan Public School

Teachers' Day was celebrated at Waris Nishan Public School IN Noida

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 12:54 PM IST

اترپردیش کے غازی آباد کے قصبہ ڈاسنہ میں واقع وارث نشان پبلک اسکول میں بڑے جوش وخروش کے ساتھ یوم اساتذہ منایا گیا۔اس موقع پر ڈاسنہ نگر پنچایت کے ایگزیکٹیو افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے بچوں کے پروگرام کی ستائش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں 1200 روپے کا انعام بھی دیا۔ بچوں کو ٹیچرز ڈے کی اہمیت بھی بتائی اور زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنے کی ترغیب دی۔ Teachers' Day was celebrated at Waris Nishan Public School IN Noida

وارث نشان پبلک اسکول

بچوں نے اساتذہ اور پروگرام میں آنے والے تمام مہمانوں کو گلاب کے پھول اور چاکلیٹ سے خوش آمدید کہا اور ریڈ کارپٹ پر استقبالیہ کے ساتھ اساتذہ پر پھولوں کی پتیاں بھی بکھری۔الماس فاؤنڈیشن کی بانی مسز الماس عباسی اور جامعہ ہمدرد یونیورسٹی سے اجمل عباسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ماڈل اسکول، ڈوریائی سے دشیانت کمار مہمان خصوصی تھے۔ان کے اسکول کے اساتذہ بھی پروگرام میں آئے۔

الادارہ اسکول کے ڈائریکٹر شعیب احمد خان اور ان کے اساتذہ، المدینہ پبلک اسکول کے اساتذہ چاند محمد، ڈائریکٹر حمزہ صفہ پبلک اسکول کلو گڑھی اور ان کے اساتذہ اور مدرسہ طریقت لل بنات، ہیڈ مسٹریس اور ٹیچر آف ڈاسنہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

پروگرام کے بعد سکول میں ہی اساتذہ کا ایک سیمینار بھی منعقد کیا گیا جس میں تمام مکاتب و مدارس کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی بات کہی گئی ۔علاقے کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے تعلیم کے میدان میں مزید اقدامات پر زور دئیے گئے۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے الماس عباسی نے کہا کہ تعلیم کی ترقی میں درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام تعلیمی اداروں کو اکٹھے ہو کر ایک پلیٹ فارم پر کام کرنا ہو گا۔تمام اسکولوں سے آئے ہوئے اسکول آپریٹرز اور اساتذہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔16286481

یہ بھی پڑھیں:Ruby Asif Khan Facing Death Threats مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، بی جے پی رہنما کا الزام

وارث نشان پبلک سکول کے ڈائریکٹر اور سیمینار کے منتظم شباب احمد خان نے موجودہ دور میں ضروریات کے تحت بیداری مہم پر زور دیا۔ تمام تعلیمی ادارے مل کر کوشش کریں تو علاقے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.