اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے بچھراواں علاقے میں ہفتہ کو تیز رفتار موٹر سائیکل کے اوور بریج کے نزدیک بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے سے ایک ٹیچر کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لال گنج علاقے کے ساکیت نگر کے رہائسی 26 سالہ نندن تریویدی عرف تنمے رائے بریلی میں ٹیچر تھے۔
صبح تقریباً ساڑھے نو بجے وہ اپنی موٹر سائیکل سے اپنے گھر جارہے تھے۔ اس درمیان ان کی تیز رفتار موٹر سائیکل بچھراواں اوور بریج کے نزدیک بنے ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پرھیں: کچا مکان منہدم، خاتون کی موت
اس حادثے میں وہ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو 108ایمبولنس سروس سے اسپتال لے جارہی تھی کہ راستے میں ہی انہوں نے دم توڑدیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔