ETV Bharat / state

پیلی بھیت: عصمت دری کے الزام میں ٹیچر گرفتار - گجیندر نامی ٹیچر

پیلی بھیت میں چھ سال کی معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں ٹیچر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

Teacher arrested for raping minor girl in pilibhit
پیلی بھیت: عصمت دری کے الزام میں ٹیچر گرفتار
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 10:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے جہان آباد علاقے میں آج ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا، چھ سالہ ایک معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کے الزام میں اس کے ٹیچر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جے پرکاش نے بتایا کہ ایک بچی کے ساتھ عصمت دری کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے دو ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

یوپی کے ہر ضلع میں ہوگا اینٹی ہیون ٹریفکنگ تھانہ

انہوں نے بتایا کہ بچی کو میڈیکل جانچ کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے۔ گاؤں میں گجیندر نامی ٹیچر اپنے گھر چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتا ہے۔ اس نے ٹیوشن کے بعد چھ سالہ بچی کو روک لیا اور حیوانیت کو انجام دیا۔ بچی خون سے لت پت کسی طرح گھر پہنچی اور اپنی ماں کو پورا ماجرا کہہ سنایا۔ جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فورا رپورٹ درج کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.