ETV Bharat / state

Taraweeh at Ghousia Jama Masjid in Lucknow: لکھنؤ کی غوثیہ جامع مسجد میں تراویح، پانچ دن میں قرآن مکمل

مسلمانوں کو چاہیے کہ آخری رمضان تک تراویح کی نماز پڑھیں کیونکہ تراویح پڑھنا بھی اللہ کے رسول کی سنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ جس میں شب قدر ہے رب العزت نے شب قدر کی رات میں قرآن کو نازل کیا اس رات میں عبادت کرنی چاہیے، غریب مسکین یتیم اور فقیروں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ Taraweeh at Ghousia Jama Masjid in Lucknow

لکھنؤ کی غوثیہ جامع مسجد میں تراویح، پانچ دن میں قرآن مکمل

author img

By

Published : Apr 11, 2022, 12:12 PM IST

لکھنؤ کے علاقہ بالا گنج کے آدرش نگر میں واقع غوثیہ جامع مسجد میں رمضان شروع ہوتے ہی نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں پانچ راتوں میں قرآن پاک مکمل کیا گیا۔ مسجد کے امام و خطیب قاری صغیر نے قرآن مکمل کرکے تمام روزہ داروں کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی۔ اس موقع سے معروف عالم دین سید طلحہ میاں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے قرآن اور رمضان کے فضائل اور اس کی اہم عبادات کے بارے میں روشنی ڈالی۔ Taraweeh at Ghousia Jama Masjid in Lucknow

لکھنؤ کی غوثیہ جامع مسجد میں تراویح، پانچ دن میں قرآن مکمل

سید طلحہ میاں نے کہا کہ رمضان المبارک مقدس مہینہ ہے اس مہینے میں کثرت سے عبادت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک تراویح میں سننا سنت ہے۔ آج تراویح میں قرآن مکمل ہوا ہے لیکن تراویح مکمل نہیں ہوئی ہے، لہٰذا تمام لوگوں کو چاہیے کہ آخری رمضان تک تراویح کی نماز پڑھیں کیونکہ تراویح پڑھنا بھی اللہ کے رسول کی سنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ جس میں شب قدر ہے رب العزت نے شب قدر کی رات میں قرآن کو نازل کیا اس رات میں عبادت کرنی چاہیے، غریب مسکین یتیم اور فقیروں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

لکھنو: غوثیہ جامع مسجد میں پانچ دن میں تراویح میں قران مکمل

انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی حدیث کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول رمضان المبارک کے مہینے میں خوب سخاوت کرتے تھے۔ غریب مسکین کا خاص خیال رکھتے تھے۔ لہٰذا ہم سب کو چاہیے کہ اس مہینے میں اپنے دولت سے زیادہ سے زیادہ ضرورت مند لوگوں تک پہنچائیں۔ مالک نصاب اپنے مال کا زکوٰۃ اور فطرہ کی ادائیگی کریں جو ضرورت مندوں تک پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص زکوٰۃ نکالتا ہے لیکن ضرورت مند تک نہیں پہنچتا تو اس کی زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔ اس ماہ میں دینی تعلیمی ادارے کا خاص خیال رکھیں آپ کے زکوٰۃ کے پیسے سے قوم کو حافظ و قاری عالم ملے گا جو دین کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف ہوتا ہے۔ ختم قرآن کے موقع پر مسجد کمیٹی مسجد انتظامیہ کے اہم ذمہ داری سید احمد میاں، تاج محمد، عتیق احمد، محمد سیف حافظ افتخار حافظ، سید افضال، محمد آزاد، عظیم، سمیت متعدد افراد شریک رہے ختم قرآن کے بعد نعت و منقبت کی محفل منعقد ہوئی اس کے بعد دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.