ETV Bharat / state

'چندر شیکھر آزاد نے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے کا حوصلہ دکھایا' - آزاد سماج پارٹی کے بانی چندر شیکھر آزاد

سنی علماء کونسل کے قومی صدر مولانا انتظار قادری نے بریلی میں آئندہ 25 اپریل کو چندر شیکھر کے دورے میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔

'چندر شیکھر آزاد نے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے کا حوصلہ دکھایا'

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 10:45 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں آزاد سماج پارٹی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں سنی علماء کونسل کے قومی صدر اور آزاد سماج پارٹی کے ڈویژنل انچارج مولانا انتظار قادری نے کہا کہ اس وقت نام نہاد سیکولر سیاسی جماعتیں ملک میں غریبوں، مزدوروں اور مسلمانوں کی آواز میں آواز ملانے سے گریز کر رہی ہیں اور مسلمانوں سے ایک پوشیدہ فاصلہ رکھنا چاہتی ہیں، ایسے حالات میں آزاد سماج پارٹی کے بانی چندر شیکھر آزاد نے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے کا حوصلہ دکھایا ہے جو واقعی قابلِ تعریف بات ہے۔

'چندر شیکھر آزاد نے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے کا حوصلہ دکھایا'

مولانا انتظار قادری نے کہا کہ اس وقت ملک میں تمام کمزور اور مجبور طبقہ کے لیے آواز بلند کرنے والا کوئی نہیں ہے لیکن چندر شیکھر آزاد نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ ملک میں تمام طبقوں کے لیے اپنی آواز بلند کی ہے۔ سی اے اے اور این آر سی کے معاملہ میں بھی جب مسلمانوں کو پریشان کرنے اور ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اُس وقت مسلمانوں کے ووٹوں پر سیاست کرنے والی نام نہاد سیاسی جماعتیں اور اُن سیاسی جماعتوں کے رہنما خاموش تھے جس سے مسلمان مایوس تھے لیکن ایسے پر آشوب ماحول میں اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے چندر شیکھر آزاد نے دہلی کی جامع مسجد جا کر این آر سی اور سی اے اے کے خلاف نعرہ لگائے اور ہمارے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کی۔ انہوں نے مسلمانوں کی مایوسی کو توڑنے کا کام کیا ہے۔

مولانا انتظار قادری نے مزید کہا کہ ہم اُس حوصلہ مند نوجوان رہنما کو دل سے سلام کرتے ہیں۔ وہ جیل سے رہا ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ کی ہدایات کی پرواہ کئے بغیر گھر میں نہیں سوئے، بلکہ جیل سے سیدھے نکل کر مسلمانوں کے لیے جامع مسجد، جامعہ اور شاہین باغ جا کر پولیس کے سامنے ایک طاقت بن کر کھڑے رہے لہذا اب ضرورت ہے ایسے رہمنا کے ہاتھوں کو مضبوط بنایا جائے۔

بریلی میں آزاد سماج پارٹی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس

انہوں نے تمام طبقات سے آزاد سماج پارٹی سے وابستگی بنانے کی اپیل کی۔ اس دوران اُنہوں نے آئندہ 25 اپریل کو بریلی میں چندر شیکھر کے دورے میں شرکت کرنے کی بھی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.