ETV Bharat / state

حیران کن انکشاف، کورونا کی جانچ رپورٹ میں متعدد خامیاں! - وارانسی کی خبریں

عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک جانب جہاں پوری دنیا تشویش میں مبتلا ہے تو وہیں بھارت میں بھی تیزی سے اس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

ڈاکٹر کا حیران کن انکشاف، کورونا کی جانچ رپورٹ میں متعدد خامیاں!

author img

By

Published : May 29, 2020, 7:30 PM IST

حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار اور اس کی جانچ کے طریقے کار پر بنارس ہندو یونیورسٹی کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر اوم شنکر سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے خصوصی بات چیت کی ہے۔

ڈاکٹر کا حیران کن انکشاف، کورونا کی جانچ رپورٹ میں متعدد خامیاں!

ڈاکٹر اوم شنکر نے کہا کہ 'پہلے ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ کورونا وائرس کن لوگوں کے لیے خطرناک ہے اور کن کے لیے خطرناک نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر 100 لوگوں کو کورونا وائرس ہوتا ہے تو اس میں سے 95 افراد کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے بقیہ 5 فیصد افراد کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر اوم شنکر نے بتایا کہ 'دنیا بھر میں اب تک جتنی بھی ریسرچ ہوئی ہیں اس میں یہی سامنے آیا ہے کہ کورونا وائرس سے موت کے خدشات بہت ہی کم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'بھارت میں جو اعداد و شمار سامنے آرہے ہیں وہ سائنٹیفک طریقے سے غلط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی جانچ کی رفتار کافی سست ہے اور جن لوگوں میں کورونا وائرس کی جانچ ہوئی ہے وہ بھی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بات یہ کہ ابھی تک آئی سی ایم آر نے کورونا وائرس کے پھیلنے کو تیسرے مرحلے میں داخل ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے جس کا مطلب صاف ہے کہ کمیونٹی ٹرانسمیشن نہیں ہوا ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کی جانچ کے طریقہ کار پر کافی سوال کھڑے ہو رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں بیشتر ڈاکٹرز کو جانچ کرنے کی ٹریننگ نہیں تھی بیشتر ڈاکٹرز کورونا وائرس کا سیمپل منہ سے لیتے ہیں جبکہ اس کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ناک سے سیمپل لیا جائے تب ہی رپورٹس درست آنے کا امکان ہے۔

ڈاکٹر اوم شنکر نے مزید کہا کہ نئے نئے لیب بنے، اس کے بارے میں علم نہیں اس کے بعد جانچ کی پوری کارروائی اگر درست طریقے سے نہیں ہوئی تو بھی رپورٹ غلط آسکتی ہے، اس کے بعد جانچ رپورٹ کا تجزیہ کرنے والے ڈاکٹروں نے اگر صحیح تجزیہ نہیں کیا تو بھی رپورٹ غلط آسکتی ہے۔ اور ان تمام کے بعد جو جانچ کی کٹ ہے وہ 50 سے 60 فیصد رپورٹ سے درست آتا ہے جس کا ذمہ دار آئی سی ایم آر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.