ETV Bharat / state

Talk With Shahid Manzoor مغربی اترپردیش کے بلدیاتی انتخابات میں کیسے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی ایس پی؟ - etv lucknow news

ریاست اتر پردیش میں جلد ہی بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہونے والا ہے اس کے لیے تمام تر سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں۔ Talk With SP West UP Incharge Shahid Manzoor

مغربی اترپردیش
مغربی اترپردیش
author img

By

Published : Nov 14, 2022, 12:57 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی نے مغربی اترپردیش کی ذمہ داری سینئر رہنما و رکن اسمبلی شاہد منظور کو سونپی ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کا راشٹریہ لوک دل پارٹی سے سیاسی اتحاد ہے اور یہ اتحاد بلدیہ انتخابات میں رہے گا۔ سماج وادی پارٹی کے کتنے امیدوار ہوں گے یا راشٹریہ لوک دل کے کتنے ہوں گے اس کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم بات چیت کرکے اس مسئلے کو حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مغربی اترپردیش کے شہریوں کے اہم مسائل پر سماجوادی پارٹی میدان میں ہوگی۔ بارش کے موسم میں کئی شہروں میں پانی جمع ہونے، سول لائن، سڑک، پینے کے لیے صاف پانی جیسے روزمرہ کے مسائل پر عوام کے درمیان ہوگی۔ Talk With SP West UP Incharge Shahid Manzoor

ایس پی رہنما شاہد منظور

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اتر پردیش کے کئی شہروں کو اسمارٹ سٹی بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ بارش کے موسم میں شہروں میں پانی جمع ہونے سے عوام پریشان ہیں۔ پینے کے لیے صاف پانی نہیں ہوتا ، موجودہ وقت میں ڈینگو ،ملیریا، چکن گنیا جیسی خطرناک بیماریوں سے عوام پریشان ہے اس کے لیے حکومت ہر محاذ پر ناکام نظر آرہی ہے۔ ان تمام مسائل کو لے کر کے سماجوادی پارٹی انتخابی میدان میں ہوگی اور جس طریقے سے حکومت نے شہروں کو صاف ستھرا کر مثالی بنانے کا دعوی کیا تھا اس میں کوئی سچائی نظر نہیں آتی اس پر بھی سماج وادی پارٹی کے امیدوار عوام سے مل کر کے حکومت کا پول کھول لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے یہ اہم ذمہ داری دی ہے اور اس ذمہ داری کے تحت بہت صاف شفاف امیدواروں جو سماج میں اثر و رسوخ رکھنے والے ہوں ان کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو سماج کی بھلائی اور ہمہ جہت ترقی کے لیے سرگرم رہتے ہیں ان کو میدان میں اتارا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات اور اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھی آر ایل ڈی سے سماج وادی پارٹی کا اتحاد ہے اس حوالے سے بھی پورے طریقے سے پارٹی سرگرم ہیں اور اس کے کارکنان اور عوام سے ملاقات کر حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔ Talk With SP West UP Incharge Shahid Manzoor

یہ بھی پڑھیں : Dengue Cases In UP یوگی کا افسران کو ہدایت، ہر ضلع میں ڈینگو اسپتال کے قیام کو یقینی بنائیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.