ETV Bharat / state

اسکول میں بچوں کا پورا خیال رکھا جائے: وزیر تعلیم

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 10:55 PM IST

اسکولوں کے کھلنے کے آج پہلے دن وزیر تعلیم نے لکھنو کے پرائمری اسکول مقدوم پور کا اچانک معائنہ کیا، معائنہ کے دوران انہوں نے کہا کہ کووڈ 19- کو دھیان میں رکھتے ہوئے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

اسکول میں بچوں کا پورا خیال رکھا جائے: وزیر تعلیم
اسکول میں بچوں کا پورا خیال رکھا جائے: وزیر تعلیم

لکھنؤ: اترپردیش میں کورونا انفیکشن کے کنٹرول ہونے کے پیش نظر ریاست میں تقریبا ڈیڑھ سالوں بعد آج جماعت ایک تا 5 تک کے اسکولز بچوں کی آمد سے گلزار ہوگئے۔ اسکول کھولے جانے پر احتیاطی تدابیر کی ہدایت دیتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر ریاست برائے بیسک تعلیم ( آزاد چارج ) ڈاکٹر ستین چندر دیویدی نے کہا کہ اسکول میں بچوں کو پورا خیال رکھ جائے ۔

اسکولوں کے کھلنے کے آج پہلے دن وزیر تعلیم نے لکھنو کے پرائمری اسکول مقدوم پور کا اچانک معائنہ کیا، معائنہ کے دوران انہوں نے کووڈ 19- کو دھیان میں رکھتے ہوئے احتیاط برتنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اساتذہ دھیان میں رکھے کہ اسکول میں سبھی بچے ماسک ضرور پہنیں اور کووڈ19- کے ضابطوں پر مکمل عمل ضروری کریں۔

ڈاکٹر دیویدی نے پرائمری اسکول کے درجہ 01 سے 05 تک معائنہ کے دوران بچوں سے کہاکہ اسکول میں محنت سے پڑھائی کریں اور اساتذہ کے ذریعہ جو پڑھایا جائے اس کو دھیان سے پڑھنا ہے۔ نیز کسی طرح کے مسائل ہوں تو اساتذہ کو ضرور بتائیں۔

انہوںنے کہاکہ ہر ایک ضلع کے لیے ایک ایک نوڈل افسر نامزد کیا گیا، نامزد افسران سے سبھی اضلاع کے اسکول کی معلومات مہیا کرائی جائے گی۔ نوڈل افسر اسکولوں میں جائیں گے اور وہ اسکول میں محکمہ تعلیم کے ذریعہ جاری کووڈ19-پروٹوکال و ہدایتوں پر عمل یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:دھرمیندرپردھان نے دوبارہ کھلنے والے اسکولوں کا جائزہ لیا

ڈاکٹر دیویدی نے کہاکہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یو گی آدتیہ ناتھ کی ہدایت میں کووڈ19-کی عالمی وبا کی صورت حال پوری طرح کنٹرو ل میں ہے اور عام زندگی بحال ہے نیز ریاست میں کووڈ19-کی ٹیکا کاری مہم تیز رفتاری سے چل رہی ہے اور اب تک ریاست میں 6کروڑ سے زیا دہ لو گوں کی ٹیکا کاری کی جا چکی ہے ۔

اس مو قع پر ڈائرکٹر بیسک تعلیم ڈاکٹر سویندر وکرم بہادر سنگھ، ضلع بیسک تعلیم افسر جناب وجے پر تاپ سنگھ ، بلاک تعلیم افسر محترمہ اندرا دیوی ، گرام پر دھان جناب دویش کمار یادو ، اسکول کے پرنسپل جناب منیش کھرے سمیت دیگر اساتذہ نیز اسکول کے طلبہ وغیرہ موجود تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.