ہوٹل والوں نے 21 ستمبر سے تاج محل کو دوبارہ کھولنے کے حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ توقع کر رہے ہیں کہ صورتحال میں بہتری آئے گی کیونکہ تاج محل زائرین کے لئے دوبارہ سے کھلنے والا ہے۔
ہوٹلرز نے راحت کی سانس لیتے ہوئے کہا کہ اب ان کا کاروبار دوبارہ پٹری پر آسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاون کے بعد سے ملک کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے،اور کئی لوگوں کے کاروبار بند ہوگئے، ایک بڑا طبقہ بے روزگار ہوگیا۔
حکومت ایک کے بعد دیگر سرگرمیوں کو شروع کررہی تاکہ دوبارہ حالات بحال ہو۔اور ملک کی معیشت میں سدھار آئے۔
چونکہ کورونا وائرس وبائی مرض کو کنٹرول کرنے کے لئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جس کے تحت تاج محل میں داخلے کو صرف دو شفٹوں میں روزانہ صرف 5000 سیاحوں تک ہی محدود کردیا گیا ہے ، لہذا سیاحوں کا سیزن پوری طرح سے کھلنے کے بعد انتظار کی فہرست میں تیزی سے اضافہ ہونے کی امید ہے۔