اے ایم یو المنائی ایسوسی ایشن گریٹر شگاگو، امریکہ نے ویمنس کالج کی طالبات کے لیے ساٹھ لاکھ روپے کا عطیہ پیش کیا تھا تاکہ کووڈ کے دوران طالبات کی تعلیم و تدریس متاثر نہ ہو۔ اس رقم سے تقریباً 550 طالبات کو ٹیبلیٹ تقسیم کیے جائیں گے۔
واضح رہے یہ عطیہ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی اپیل پر ابنائے قدیم کی جانب سے موصول ہوا ہے۔
ضرورت مند طالبات کے انتخاب کے لیے پروفیسر نعیم خاتون (پرنسپل، ویمنس کالج) کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس نے کئی سطح پر پرکھنے کے بعد ضرورت مند طالبات کا انتخاب کیا ہے۔
ویمنس کالج کے پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون گلریز نے بتایا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے المنائی ایسوسی ایشن گریٹر شکاگو امریکہ کی جانب سے 60 لاکھ روپے کی رقم دی گئی تھی، اس رقم سے کل 550 ٹیبلیٹ ضرورت مند مطالبات کو تقسیم کیے جائیں گے۔
آج کی تقریب میں پروفیسر عمرانہ نسیم اور پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ کے ہمراہ 30 سے زیادہ طالبات کو مسز وائس چانسلر ڈاکٹر حمیدہ طارق نے ٹیبلیٹ تقسیم کئے۔
دوسرے شہروں میں رہ رہے طالبات کو کوریئر کے ذریعے طالبات کے گھروں تک ٹیبلیٹ بھجوائے جائیں گے۔
پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے مزید بتایا یہ ٹیبلیٹ ضرور مند طالبات کے لئے بہت اہم ہے۔ کورونا وبا کے سبب آن لائن کلاس اور امتحانات میں ملٹی میڈیا موبائل اور ٹیبلیٹ نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کو پریشانی ہو رہی تھی، اسی لیے ہم نے ایک کمیٹی تشکیل کی جس میں طالبات سے ان کے والدین کی آمدنی اور دیگر ضروری معلومات حاصل کرنے کے بعد ضرورت مند طالبات کو ٹیبلیٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
ضرورت مند طالبات نے ٹیبلیٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اے ایم یو المنائی ایسوسی ایشن گریٹر شکاگو امریکہ کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ ہمارے پاس ملٹی میڈیا موبائل اور ٹیبلیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اب ہم لوگوں کو ٹیبلیٹ دستیاب ہوگئی ہے، جس کی مدد سے ہم باآسانی امتحانات اور کلاسز میں شامل ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
میرٹھ: اسکول بند، مڈڈے میل این جی او مشکلات کا شکار
اس موقع پر پروفیسر زیبا شرین، پروفیسر نیلم فرزانہ، پروفیسر بابو بخش منصوری، پروفیسر ناظور عثمانی، ڈاکٹر طیبہ نسرین، ڈاکٹر احسان اللہ فہد، ڈاکٹر شاکر احمد، ڈاکٹر ساریکا وارشنے، ڈاکٹر فرحت، ڈاکٹر سرور ساجد، ڈاکٹر علی عمران عثمانی، ڈاکٹر محمد مرتضیٰ، ڈاکٹر فرقان سنبھلی وغیرہ نے شرکت کی۔