ETV Bharat / state

Dargah Aala Hazrat: سید آصف میاں کو درگاہ کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 9:17 AM IST

درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم ٹی ٹی ایس میں اہم عہدے پر فائض اور عرس رضوی کے انچارج ہونے کے باوجود سید آصف میاں کے سیاست میں قدم رکھنے کے سبب سرپرست سبحان رضا خاں سبحانی میاں بے حد ناراض ہیں۔ چار روز قبل سید آصف میاں نے اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کی کھٹیما اسمبلی نشست سے ”کل ہند مجلس اتحاد المسلمین“ اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔Syad Asif mian was Relieved From all Posts

تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا
تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں واقع درگاہ اعلیٰ حضرت کے سرپرست حضرت سبحان رضا خاں سبحانی میاں کے داماد سید آصف میاں کے خلاف درگاہ کی جانب سے بڑا قدم اُٹھایا گیا ہے۔ اُنہیں درگاہ سے وابستہ تنظیم ”کل ہند تحریک تحفظ سُنیّت“ ٹی ٹی ایس کے تمام عہدوں اور عرس رضوی کے انچارج کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ اِس کے ساتھ ہی اُنہیں درگاہ کے کسی بھی عہدے اور نام کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سید آصف میاں بطور امیدوار اتراکھنڈ کے ضلع اودھم سنگھ نگر کی کھٹیما اسمبلی نشست سے اے آئی ایم آئی ایم سے کی جانب سے انتخاب میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ Syad Asif mian was Relieved From all Posts

تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا
تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا

درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم ٹی ٹی ایس میں اہم عہدے پر فائض اور عرس رضوی کے انچارج ہونے کے باوجود سید آصف میاں کے سیاست میں قدم رکھنے سے سرپرست سبحان رضا خاں سبحانی میاں حد ناراض ہیں۔ چار روز قبل سید آصف میاں نے اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کی کھٹیما اسمبلی نشست سے ”کل ہند مجلس اتحاد المسلمین“ اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اسی بات کو لے کر درگاہ کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس معاملے میں درگاہ کے سرپرست حضرت سبحان رضا خاں سبحانی میاں کے حکم کے بعد اُن کے صاحب زادے درگاہ اعلیٰ حضرت سے سجادہ نشین مفتی حضرت احسن رضا خاں احسن میاں کی جانب سے ایک مکتوب جاری کیا گیا ہے۔ جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ اب سید آصف میاں کو درگاہ کی تمام ذمہ داریوں سے بری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اُنہیں درگاہ کے نام اور عہدے کا استعمال نہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسی کھٹیما نشست سے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پوشکر سنگھ دھامی بی جے پی کے امیدوار ہیں۔

درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ ”کل ہند تحریک تحفظ سُنیّت“ ٹی ٹی ایس ایک دینی،مذہبی اور سماجی تنظیم ہے۔ درگاہ کے حوالے سے تمام کارکردگی کو اسی تنظیم کے نام سے ہی انجام دیا جاتا ہے۔ درگاہ کا سالانہ عرس رضوی بھی اسی تنظیم کی نگر انی بانی میں اختتام پزیر ہوتا ہے۔ ٹی ٹی ایس کے سرپرست حضرت سبحان رضا خاں سبحانی میاں اور قومی صدر حضرت احسن رضا خاں احسن میاں ہیں۔ ٹی ٹی ایس کا نائب قومی صدر سید آصف میاں کو بنایا گیا تھا۔ سید آصف میاں درگاہ کے سرپرست حضرت سبحانی میاں کے داماد اور درگاہ کے سجادہ نشین حضرت احسن میاں کے بہنوئی ہیں۔ لیکن سید آصف میاں کے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد سے درگاہ کے ذمہ داران سخت برہم ہیں۔ لہذا اُنہیں درگاہ کے تمام عہدوں اور ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

درگاہ کی جانب سے سید آصف میاں کو ایک مکتوب بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ 29 جنوری سنہ 2022ء سے سید آصف میاں کو درگاہ کی تنظیم کے عہدے سے فارغ کیا جاتا ہے اور وہ اسی تاریخ سے تنظیم کے عہدے سے بری ہو گئے ہیں۔

دراصل درگاہ نے ہمیشہ سیاست سے علیحدگی اختیار کی ہے اور کبھی کسی سیاسی جماعت کی نہ تو حمایت کی ہے اور نہ ہی مخالفت کی ہے۔ لیکن داماد کے سیاست میں قدم رکھنے سے درگاہ پر سیاست کرنے کا الزام عائد ہو سکتا تھا۔ لہٰذا درگاہ کے ذمہ داران نے اسی الزام تراشی سے دور رہنے کے مقصد سے داماد سید آصف میاں کی سیاست سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.