ETV Bharat / state

صفائی ملازمین پر گندگی پھیلانے کا الزام

author img

By

Published : Jun 21, 2020, 6:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا میں ان دنوں سڑکوں پرپھیلی ہوئی گندگی سےعوام پریشان ہیں۔

صفائی ملازمین پر گندگی پھیلانے کا الزام
صفائی ملازمین پر گندگی پھیلانے کا الزام

مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ مختلف سڑکوں پر صفائی عملہ ہی فضلہ ڈال دیتا ہے۔

’’کلین نوئیڈا گرین نوئیڈا‘‘ کے پوسٹر اور ہورڈنگس پورے نوئیڈا میں نظر آئیں گے لیکن اس پر عمل کتنا ہو رہا ہے یہ دیکھنے کی بات ہے ۔

اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی نے اس پر کافی محنت کی۔

نوئیڈا کی سڑک
نوئیڈا کی سڑک

تاہم جب صفائی عملہ ہی اس پر عمل سے گریزاں ہوں تو پھر گندگی سے بچاؤ اور صفائی کے عمل کا منصوبہ فوت ہو جاتا ہے۔

نوئیڈا کے سیکٹر 45 کاشی رام پانی کے ٹینک کے سامنے کچڑے کے لئے ڈمپنگ گراؤنڈ تیار کیا گیا ہے۔

اس کے باوجود یہاں صفائی ملازمین سڑک پر ہی فضلہ ڈال کر چلے جاتے ہیں۔

مقامی افراد کے اعتراض اور منع کرنے کا بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

اس کے بعد لوگوں نے اتھارٹی اور دیگر اگر ذمہ داران سے شکایت درج کرائی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا اور آنے والی بارش میں اس طرح کی غلاظت سے بہت سی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔

شہر میں خوبصورتی کو بحال کرنے کے لئے گندگی سے بچاؤ کے عمل کو اپنانا ہوگا۔

سڑکوں کے کنارے اور گلیوں کے باہر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہر کی خوبصورتی کو ختم کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.