اس کی تفتیش کے دوران اب مختلف باتیں سامنے آ رہی ہیں۔
پہلے سوربھ کے دوست نکول نے پولیس کو بتایا تھا کہ پستول سے سیلفی لیتے ہوئے سوربھ کی موت ہو گئی تھی تاہم اب معاملہ اس کے برعکس نکلا ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ سوربھ کی بدتمیزی سے برہم ہوکر نکول شرما نے اسے پستول سے گولی مار دی تھی۔
واضح رہے کہ 7 نومبر 2020 کو شادی میں جاتے ہوئے سوربھ ماوی کے سینے میں گولی لگنےسے موت ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں:بیٹے سے ملنے کی چاہت لیے باپ دھرنے پر
اس کے ساتھ موجود ایک دوست نکول نے پولیس کو بتایا تھا کہ سوربھ پستول کے ساتھ سیلفی لے رہا تھا ، دریں اثنا فائرنگ سے اس کی موت ہو گئی۔
واقعے کی چھان بین کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ دونوں میں جھگڑا ہو اتھا ۔سختی کرنے پر نکول نے پولیس کو بتایا کہ سوربھ نے اسے غیر مہذب جملے سے خطاب کیا تھا،اس کے بعد غصے میں آکر سوربھ نے پستول سے اس کے سینے میں گولی مار دی تھی۔