ریاست اترپردیش میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی کے ذریعہ پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے نکالے گئے پانچ اراکین اسمبلی نے آج سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکلیش یادو سے ملاقات کر کے ریاست کی سیاست کا پارہ گرم کردیا ہے۔
ملاقات قانون ساز اسمبلی کے ہونے والے انتخابات اور اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کے لئے اہم مانی جارہی ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں بی ایس پی سے نکالے گئے اراکین اسمبلی کے علاوہ دیگر اراکین بھی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بی ایس پی کے اراکین پارٹی کی اعلی قیادت سے کچھ وقت پہلے سے ہی ببات چیت چل رہی تھی۔
پارٹی کے سینئر عہدیدار نے پیر کی دیر شام دہلی سے لکھنؤ پہنچے ہیں۔
رات میں ہی ملاقات کا خاکہ تیار کیا گیا۔ صبح تقریبا 9بجے بی ایس پی سے نکالے جاچکے اراکین سے پارٹی کے چار اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ اس کے بعد یہ سبھی یکجا ہوکر ایس پی سربراہ سے ملاقات کے لئے پہنچے۔
یو این آئی