ریاست اترپردیش کے ضلع بستی کے والٹرگنج علاقے میں ریل لائن پر آج صبح ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی ہے۔
پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ بستی۔گونڈہ ریلوے روٹ پر والٹر گنج علاقے میں ریلوے لائن پر ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی ہے۔ ہلاک شدہ کی شناخت رامو عرف پروین (32)، باشندہ بہیریا کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پروین کی موت کیسے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔