علی گڑھ: ریاست اتر پردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس میں یونیورسٹی آف ہیوسٹن (امریکہ) کی ایک تین ماہ کی ورکشاپ "اسٹمولیٹنگ اربن رینیول تھرو انٹر پرینئر شپ (شیور) کے عنوان سے منعقد ہوئی جس میں شرکاء کو صنعت و کاروبار کے مختلف پہلوؤں کی عملی تربیت دی گئی۔ Workshop by Department of Commerce AMU
"اسٹمولیٹنگ اربن رینیول تھرو انٹر پرینئر شپ(شیور) ورکشاپ نے ایک تعلیمی اور نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم مہیا کیا جس سے طلبہ، صنعت کے ماہرین اور کم وسائل والی کمیونٹیز اور متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے ممکنہ کاروباری افراد کے درمیان اشتراک و تعاون کی ہموار ہوئی۔ پروگرام کے دوران ممکنہ کاروباری افراد کو اکاؤنٹنگ، ٹیکسیشن، قانون، مارکیٹنگ، مالیاتی خواندگی اور بینکنگ سمیت دیگر شعبوں کی معلومات فراہم کی گئی۔ ورکشاپ میں شعبہ کامرس کے کنسلٹنٹ طلباء نے ابھرتے ہوئے انٹرپرینئرز کو تعاون دیا۔ SURE workshop concludes at amu
"اسٹیمولیٹنگ اربن رینیول تھرو انٹر پرینئر شپStimulating Urban Renewal Through Entrepreneurship کے عنوان سے منعقد ورکشاپ میں 'اسٹیپ اہیڈ' کے موضوع پر ہونے والے مقابلے میں ادیبہ خان نے اول، منیر رضا خان نے دوئم اور ریحان نے سوئم انعام حاصل کیا۔ اس مقابلے کے شرکاء نے اپنے کاروباری ہنر اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں فاتحین اور دیگر شرکاء کو انعامات سے نوازتے ہوئے مہمان خصوصی اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر گلریز نے کہا "کاروبار کرنے والے افراد بزنس کے مالکان اور پیشہ ور افراد کا اشتراک و تعاون، انٹر پرینئر شپ اور اسٹارٹ اپس میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بہت سود مند ہے اور اس ورکشاپ سے وہ یقینا مستفید ہوئے ہوں گے۔ تعلیم، تحقیق اور توسیع کے ذریعے معاشرے میں اصولوں اور مخصوص اقتدار کے ترویج و نفاذ میں اے ایم یو کا بہت بڑا کردار اور ذمہ داری ہے۔'
پروفیسر گلریز نے بتایا کہ "علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کس طرح انٹرپرینیور شپ سے متعلق حکومتی اقدامات کی ترویج کر رہی ہے۔ مہمان اعزازی پون اگروال (ڈسٹرکٹ گورنر، روٹری کلب، کاشی پور) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا "شیور پروگرام طلباء کاروباری افراد اور ایگزیکیٹو کو آپس میں جوڑ رہا ہے تاکہ وسائل سے محروم معاشرے کے طور پر بااختیار بنانے کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے اور طلباء کو عملی تربیتی دی جا سکے۔"
یہ بھی پڑھیں: Workshop on Foreign Languages: غیر ملکی زبانوں سے متعلق آن لائن ورکشاپ کا اختتام
انہوں نے مزید کہا بھارت ایک بہت بڑا بزار ہے کیونکہ یہاں آبادی کافی زیادہ ہے اور انسانی وسائل کی کمی نہیں ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈیجیٹل ٹولز کی مدد سے نئے حالات اور منظر نامے کے مطابق کام کیا جائے۔ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اے ایم یو کے فائننس افسر پروفیسر محسن خان نے شرکاء کو عملی تجربات سے روبرو کرانے کے لیے ورکشاپ کے ریسورس پرسنس کی ستائش کی اور خوشی کا اظہار کہا۔