ETV Bharat / state

Crime News بی جے پی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر نوجوان کی خودکشی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 11:08 AM IST

Updated : Sep 25, 2023, 2:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے دار الحکومت لکھنو کے ایک علاقے میں بی جے پی رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔

نوجوان کی خودکشی
نوجوان کی خودکشی

لکھنؤ: لکھنؤ کے بخشی کا تالاب (بی کے ٹی) علاقے میں بی جے پی رکن اسمبلی یوگیس شکلا کے میڈیا سیل میں کام کرنے والے نوجوان نے رکن اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ پر گذشتہ رات دیر گئے خودکشی کرلی۔ ہائی پروفائل کیس ہونے کے باعث پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔

بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ یا کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ فی الحال نوجوان کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

حضرت گنج کے انسپکٹر پرمود پانڈے کے مطابق بارہ بنکی کی رہنے والے 24 سالہ شریستھا تیواری بی کے ٹی، بی جے پی رکن اسمبلی یوگیش شکلا کے میڈیا سیل کی دیکھ بھال کرتا تھا اور رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کے فلیٹ نمبر 804 میں رہتا تھا۔ اس نوجوان نے اتوار کی رات تقریباً 11:45 بجے اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا: درخت سے لٹکی ملی لاش، قتل یا خودکشی؟

اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، دروازہ توڑ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ انسپکٹر پرمود پانڈے نے کہا کہ شریستھا نے خودکشی کرنے سے پہلے کسی کو فون کیا تھا۔ شریستھا نے اسے بتایا تھا کہ وہ خودکشی کرنے والا ہے۔ جس کے بعد اس شخص نے پولیس کنٹرول روم کو اس کی اطلاع دی۔ جب پولیس کی ٹیم رکن اسمبلی کی رہائش گاہ کے فلیٹ نمبر 804 پر پہنچی تو دروازہ اندر سے بند تھا۔ پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو نوجوان مر چکا تھا۔

Last Updated : Sep 25, 2023, 2:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.