میرٹھ میں چینی میل اکتوبر سے شروع
اترپردیش حکومت نے رواں پیرائی سیشن کے لئے میرٹھ ڈویژن کی 16 چینی ملوں کو اکتوبر کے آخری ہفتے تک پیرائی کا کام جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
ریاست کے گنا اور چینی کمشنر سنجے آر،بھوریڈی کے مطابق پیرائی سیشن2019۔20 کے سلسلے میں سنیچر کو یہاں ہوئی میٹنگ میں میرٹھ ڈویژن کے غازی آباد، ہاپوڑ، باغپت،میرٹھ اور بلند شہر کی 16 چینی ملوں میں گنا پیرائی کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ میرٹھ ڈویژن میں گذشتہ سال کے مقاملے میں اس سال پانچ اضلاع میں گنا کی بوائی میں 1.74 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
موجودہ پرائی سیشن کے لئے میرٹھ ڈویژن کی 16 چینوں ملوں کی کل پیرائی کی صلاحیت 958000 ٹی سی ڈی ہے۔
اس پیرائی سیشن میں میرٹھ ڈویژن کی 16 چینی ملوں نے چالو کرنے مجوزہ تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
چینی ملوں کو اکتوبر مہینے کے آخری ہفتے تک چلانے کے ہدایات دئے گئے ہیں۔
بھوس ریڈی نے بتایا کہ گذشتہ پیرائی سیشن 2018۔19 میں میرٹھ ڈویژن کی 16 چینی ملوں نے 1427.67 لاکھ کوئنٹل گنے کی پیرائی کر کے 160.49 لاکھ کوئنٹل چینی پیدا کی تھی۔