ETV Bharat / state

Ghazipur Bridge Track غازی پور سونول کے درمیان نئے پل پر ٹرین کا کامیاب ٹرائل - غازی پور سونول کے درمیان نئے پل

شمالی مشرق ریلوے وارانسی ڈویژن کی جانب سے تاڑی گھاٹ ماؤ نئی ریل لائن پر ہفتہ کو ڈیزل انجن کامیاب ٹرائل ہوگیا۔ اس پل ٹرین چلنے کے دہائیوں سے انتظار تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 12, 2023, 4:28 PM IST

غازی پور: چھ دہائیوں کے لمبے انتظار کے بعد مشرقی اترپردیش میں ضلع غازی پور سٹی اور سونول(تاڑی گھاٹ) اسٹیشن کے درمیان ساڑھے نو کلومیٹر لمبے ریلوے روٹ پر گنگا ندی پر بنے نئے پل پر ٹرین کا کامیاب ٹرائل کیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ممکنہ گنگا ندی پر یہ پہلا ریلوے پل ہے۔ جس کی تعمیر ہوئی ہے۔ 1962 میں اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی ہدایت پر پورانچل کی ترقی کے لئے تشکیل دئیے گئے پٹیل کمیشن کے ذریعہ اس ریلوے روٹ کی تعمیر کی رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ جسے بن کر تیار ہونے میں آج 62سالوں کا وقت لگ گیا۔ حالانکہ اب تاڑی گھاٹ ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کر کے سونول ریلوے اسٹیشن کردیا گیا ہے۔

اس ریل پل پروجکٹ کے لئے 14نومبر 2016 کو اس وقت کے مملکتی وزیر ریل و غازی پور کے ایم پی منوج سنہا کی اپیل پر وزیر اعظم نریندر مودی نے غازی پور میں سنگ بنیاد رکھا تھا۔1766 کروڑ روپئے کے اخراجات سے تقریبا چھ دہائی بعد بعد پروجکٹ مکمل ہوا ہے۔جس پر ہفتہ کی شام ڈیزل انجن سے ٹرین ٹرائل کا کامیاب ٹیسٹنگ کی گئی۔ واضح رہے کہ چیف سیفٹی کمشنر مارچ کے آخری ہفتے میں اس پروجیکٹ کا معائنہ کریں گے۔ اس کا گرین سگنل ملنے کے بعد یہ نئی روٹ ٹرین کام کے لیے تیار ہو جائے گی۔ جیسے ہی یہ آپریشنل ہو جائے گا، یہ نیا روٹ ہاوڑہ-دہلی مین لائن اور گورکھپور-چھپرا مین لائن سے منسلک ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Electric Train Trial Run in Budgam: بڈگام سے بارہمولہ تک الیکٹرک ٹرین کا کامیاب ٹرائل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.