ہمیر پور: اتر پردیش کے ہمیر پور ضلع میں اتوار کی رات ایک بدمعاش نے ایک پولیس سب انسپکٹر کو گولی مار دی۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ایس آئی کی شناخت سریندر پرساد یادو کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اب خطرے سے باہر ہے۔ کورارا کے ایس ایچ او پون پٹیل نے کہا کہ پولیس کو شمبھو نام کے ایک شخص کے خلاف کئی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جو پٹارا میں گاؤں والوں کو پستول سے دھمکی دے رہا تھا۔ پٹیل نے کہا کہ اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس کے بعد سب انسپکٹر اور پٹارا چوکی کے انچارج سریندر پرساد یادو نے ایک ٹیم کے ساتھ ملزم کو پکڑنے کے لیے گاؤں میں چھاپہ مارا۔ تاہم جیسے ہی سریندر پرساد یادو گاؤں میں داخل ہوئے جھاڑیوں میں چھپے بدمعاش نے ان پر گولی چلا دی اور فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Case Against Police in Pratapgarh نوجوان کو بجلی کا جھٹکا دینے پر تین پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس درج
پولیس ٹیم نے اس کا پیچھا کیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ بعد میں انہوں نے کنٹرول روم کو اطلاع دی اور ایک ٹیم زخمی پولیس اہلکار کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لے گئی۔ ہمیر پور پولیس سپرنٹنڈنٹ دیکشا شرما نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اپریل میں یوپی کے لکھیم پور کھیری ضلع میں گشت کے دوران بدمعاشوں نے ایک پولیس کانسٹیبل کو گولی مار دی تھی۔ زخمی کانسٹیبل کو تشویشناک حالت میں لکھنؤ ٹراما سینٹر ریفر میں داخل کیا گیا۔ یہ واقعہ میگل گنج کوتوالی علاقے میں پیش آیا۔ کھیری کے ایس پی گنیش پرساد ساہا نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور باریک بینی سے جانچ کی تھی۔ اہلکار کو سینے میں گولی لگی تھی۔