ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے یہ اطلاع دی ہے۔ گوتم بودھ نگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (سوہاس ایل وائی) کے ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ پیارے طلبا، ریاستی حکومت کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے طلبا کو گھر بھیجنے کے لیے ایک لنک تیار کیا گیا ہے۔ طلبا سے گزارش ہے کہ (جاری کردہ) لنک پر کلک کرکے مکمل تفصیلات کو پُر کریں۔ آپ سے جلد ہی ای میل / ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا۔
یہ ہے لنک
Https://Tinyurl.Com/GBN-Student-
Migration
آن لائن درخواست میں انتظامیہ نے گوتم بدھ نگر ضلع میں پھنسے ہوئے طلبا سے اپنے والدین کے نام ، پتے کے ساتھ ساتھ معلومات دینے کو کہا ہے۔ طلبا سے یونیورسٹی، کورس سمیت ریاست سے متعلق ان کی معلومات کے لیے بھی کہا گیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ وزارت داخلہ کے جاری کردہ رہنما ہدایت کے بعد اترپردیش حکومت نے دیگر ریاستوں میں پھنسے لوگوں کی وطن واپسی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
یوپی حکومت دیگر ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سے رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے ضلع کے دوسرے لوگوں سے بھی معلومات طلب کی گئی ہیں۔ نام، پتے، مصدقہ شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی شامل کرنا لازمی ہے۔