ETV Bharat / state

Students Should Learn The Arabic Language:طلبہ عربی زبان پرعبورحا صل کریں:مولانا حسن اکبر - Learn The Arabic Language

مولانا سید حسن اکبر نے طلبہ سے کہا کہ ہمیں عربی پرکام کرکے زیادہ سے زیادہ بہتربنانا ہے، تاکہ طلبہ کی عربی فہمی اورعربی تکلم کو مضبوط بنایا جائے۔طلبہ سے کہا کہ ہمیشہ تعلیمی سر گرمیوں میںعربی کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔علم ہی وہ نورہے جس کو حاصل کر کے انسان دینی و دنیا وی مقاصد کوحاصل کرسکتا ہے۔

طلبہ عربی زبان پرعبورحا صل کریں:مولانا حسن اکبر

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 5:37 PM IST

لکھنؤ: مرکز علم نجف سے تشریف لائے مولانا سید حسن اکبر نے حوزہ علمیہ ابوطالب ؑ لکھنؤ کے طلبہ اساتذہ سے ملاقات کی۔انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں عربی پر کام کرکے زیادہ سے زیادہ بہتر بنانا ہے، تاکہ طلبہ کی عربی فہمی اور عربی تکلم کو مضبوط بنایا جائے۔طلبہ ہمیشہ تعلیمی سر گرمیوں میں عربی کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔ علم ہی وہ نور ہے جس کو حاصل کر کے انسان دینی و دنیا وی مقاصد کو حاصل کرسکتا ہے۔

مولانا سید حسن اکبر نےکہاکہ ہمیشہ علم کے تئیں حساس رہیں۔ علم وہ نو رانی و روحانی سرمایہ ہے،جس کے ذریعہ سماجی برائیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ علم کے ساتھ عمل بھی ضروری ہے۔ اگر علم کے ساتھ عمل نہیں ہے تو علم کسی کام کا نہیں ہے۔انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ کلاس اسباق پر مکمل عبور حاصل کریں،طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ کلاس میں نوٹ بک لیکر جائیں تاکہ استاد کی نصیحتوں اور ان کی قیمتی باتوں نوٹ کرلیں جو آگے چل کر آپ کے لیے مشعل راہ ہوگی۔

مزید پڑھیں:Yogi Adityanath Birthday مدرسہ کی طالبات نے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی سالگرہ کا جشن منایا

اپنے استاد کی عزت کریں اور ان کی ہدایتوں پر عمل کریں، کوئی بھی طلبہ استاد کی نصیحتوں کو بھلا کر اپنی منزل مقصود نہیں پہنچ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.