ETV Bharat / state

اے ایم یو کا وائس چانسلر کیا ہونا چاہیے، طلبہ کا رد عمل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 12:41 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ نے اے ایم یو کے نئے وائس چانسلر سے متعلق اپنی امیدوں اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ 'وائس چانسلر ایسا ہونا چاہیے جو اپنے ذاتی مفادات کو الگ رکھ کر طلبہ، ملازمین اور یونیورسٹی کے حق میں کام کرے، قوم و ملت کے لیے وقف ہو، یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کو مستحکم بنانے کے اقدامات کرے۔' AMU Students Reaction

اے ایم یو کا وائس چانسلر ایسا ہونا چاہیے طالب علموں نے کہا

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ایگزیکٹیو کونسل اور کورٹ نے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے تین امیدواروں کا پینل بنا کر صدر جمہوریہ کے پاس کسی ایک کی نامزدگی کے لیے بھیج دیا ہے۔ اے ایم یو وائس چانسلر پینل میں پروفیسر ایم یو ربانی (61 ووٹ)، پروفیسر فیضان مصطفٰی (53 ووٹ) اور پروفیسر نعیمہ گلریز (50 ووٹ) کے نام شامل ہیں۔

پینل میں شامل تینوں امیدواروں نے اے ایم یو سے ہی تعلیم حاصل کی ہے۔ اے ایم یو کا وائس چانسلر کون اور کیسا ہونا چاہیے، سے متعلق طلبہ نے بتایا 'وائس چانسلر ایسا ہو جو اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر قوم و ملت کے لئے کام کرے، طلبہ، ملازمین اور یونیورسٹی کے حق میں کام کرے، نئے نئے کورسز شروع کرے، یونیورسٹی کا بجٹ جو دن بدن کم ہوتا جا رہا ہے، اس میں اضافہ کروائے، وہ اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد کے فائدے کے لئے کام نہ کرے، یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کے کیس کو اچھے ایڈووکیٹ اور اچھی نیت کے ساتھ سپریم کورٹ میں رکھے اور اس میں کامیابی حاصل کرے۔'

سوال کا جواب دیتے ہوئے طلبہ نے کہا وائس چانسلر پینل کی تشکیل سے متعلق جو آلہ آباد ہائی کورٹ نے یونیورسٹی کے کارگزار وائس چانسلر کو نوٹس جاری کیا ہے اس معاملے پر کچھ کہنا مناسب اس لئے بھی نہیں ہے کیونکہ یہ معاملہ کورٹ میں ہے لیکن ہمیں کورٹ پر پورا بھروسہ ہے۔

طلبہ نے مزید کہا یونیورسٹی کے اس انحطاط والے دور میں ایسا وائس چانسلر آئے جو یونیورسٹی کو اعلی سے اعلی مقام پر پہنچائے، وائس چانسلر کے ذاتی مفادات سے ہمیں کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو میں جنوبی افریقہ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات پر بین الاقوامی کانفرنس

طالب علم فرید مرزا نے کہا کہ جس طرح سے یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلر گزرے ہیں جنہوں نے طلباء پر پولیس سے لاٹھی اور ڈنڈے برسوائے اور مقدمات درج کروائے، ایسا نہیں ہونا چاہیے بلکہ یونیورسٹی کے حق میں طلباء کے حق میں فیصلہ کرنے والا ہونا چاہیے۔ طلبہ نے مزید کہا 'جو یونیورسٹی کا معیار اور مقام پہلے تھا وہیں معیار ور مقام کو بحال کرنے والا وائس چانسلر ہونا چاہیے۔ پوری ایمانداری سے طلبہ اور ملازمین کے حق میں کام کرے نہ کہ ان سے ان کا حق کو چھیننے کا کام کرے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.