ETV Bharat / state

Snake Bite in AMU اے ایم یو میں سانپ کے کاٹنے پر طلباء کا دھرنا، پرووسٹ کے استعفیٰ کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 10:02 AM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طالب علم کو سانپ کے کاٹنے کے بعد علاج کے لئے دہلی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا، طلباء نے سینٹنری گیٹ پر دھرنا لگا کر پرووسٹ کے استعفیٰ اور علاج کے خرچے کا مطالبہ یونیورسٹی انتظامیہ سے کر رہے ہیں۔ Students protest over snake bite in AMU

اے ایم یو میں سانپ کے کاٹنے پر طلباء کا دھرنا، پرووسٹ کے استعفیٰ کا مطالبہ

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے علامہ اقبال ہال میں رہنے والے 11ویں جماعت کے طالب علم حنظلہ کو گزشتہ روز سانپ نے کاٹ لیا تھا طالب علم کو تشویشناک حالت میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران طالب علم کی طبیعت بگڑنے پر اسے دہلی کے اسکارٹ اسپتال ریفر کیا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ طالب علم کو سانپ کے کاٹنے کے خلاف طلباء سینٹنری گیٹ پر گزشتہ روز سے دھرنا لگا کر احتجاج کر رہے ہیں۔ جس کے دوران طلباء ایم یو انتظامیہ سے زخمی طالب علم کے علاج کے لیے مالی مدد فراہم کرنے اور علامہ اقبال ہال کے پرووسٹ ڈاکٹر شکیل احمد علوی کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Firing in AMU اے ایم یو میں فائرنگ، تین طلباء زخمی، ایک کی حالت نازک

احتجاج میں شامل سعد امجد نے بتایا علامہ اقبال ہاسٹل میں رہائش پذیر طالب علم حنظلہ کو دیر رات سانپ نے اس وقت کاٹ لیا تھا جب وہ سو رہا تھا۔ طالب علم کو تشویشناک حالت میں علاج کے لیے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں اس کی طبیعت خراب ہونے پر طالب علم کو علاج کے لیے نوئیڈا کے اسکارٹ اسپتال بھیج دیا گیا۔ اسکارٹ اسپتال میں علاج کے نام پر ایک لاکھ روپے کی فیس مانگی گئی ہے۔ طالب علم کے خاندان کی مالی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ ماضی میں بھی علامہ اقبال ہاسٹل کے طلبہ نے ہاسٹل میں سانپوں کے داخل ہونے کی شکایت کی تھی اور اے ایم یو انتظامیہ سے ہاسٹل کے ارد گرد جال لگانے کا مطالبہ کیا تھا اور تحریری شکایت بھی درج کروائی تھی لیکن پرووسٹ اور اے ایم یو انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔

اس کے لیے اسی لاپرواہی کے باعث گیارہویں جماعت کے طالب علم حنظلہ کو سانپ نے کانٹ لیا۔ اسی لیے ہم سینٹنری گیٹ پر احتجاج کر رہے ہیں تاکہ اے ایم یو انتظامیہ ہاسٹل کے اطراف میں جال لگوائے تاکہ ہاسٹل میں سانپ داخل نہ ہو سکیں۔ اے ایم یو انتظامیہ متاثر طالب علم حنظلہ کے علاج کا سارا خرچ اٹھائے اور لاپرواہ پرووسٹ کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ یونیورسٹی پراکٹر محمد وسیم علی نے بتایا طلباء سینٹنری گیٹ اور کارگزار وائس چانسلر لاج پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہال کے پرووسٹ کے استعفیٰ کا ہے جو ہم نہیں کر سکتے، اس سے متعلق ایک درخواست بھی دی گئی ہے جس کو وائس چانسلر کو دے دی گئی ہے۔ وہی طے کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.