ETV Bharat / state

'امت شاہ ہم سے ہمارا ملک چھیننا چاہتے ہیں'

author img

By

Published : Dec 16, 2019, 9:51 PM IST

طلباء نے احتجاج کے دوران 'دہلی پولیس ہائے ہائے' اور 'شہریت ترمیم قانون واپس لو' کے نعرے لگائے، ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھی زبردست نعرے بازی کی۔

'امت شاہ ہم سے ہمارا ملک چھیننا چاہتے ہیں'
'امت شاہ ہم سے ہمارا ملک چھیننا چاہتے ہیں'

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں رضا پی جی کالج کے طلبا نے شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

'امت شاہ ہم سے ہمارا ملک چھیننا چاہتے ہیں'

اس موقع پر ہزاروں طلباء نے سڑکوں پر اتر کر اس قانون کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ وہیں جامعہ اور اے ایم یو کے طلبا پر پولیس کی بربریت کے خلاف بھی اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔

طلباء نے احتجاج کے دوران 'دہلی پولیس ہائے ہائے' اور 'شہریت ترمیم قانون واپس لو' کے نعرے لگائے، ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بھی زبردست نعرے بازی کی۔

اس موقع پر طلباء یونین کے رہنما اعجاز خان نے کہا کہ 'وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں یہ بل پیش کرکے ہندو مسلم اتحاد کو توڑنے کی مذموم کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ ملک ہمارا ہے، ہم یہاں پیدا ہوئے ہیں لیکن امت شاہ ہم سے یہ ملک چھیننا چاہتے ہیں، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور غیر قانونی طور پر کیمپس میں داخل ہو کر طلبا پر بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے حق کے لیے سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

Intro:شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آج ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں رضا پی جی کالج کے طلبہ نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ہزاروں طلبہ نے سڑکوں پر اترکر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ وہیں جامعہ اور اے ایم یو کے طلبہ پر پولیس کی بربریت کے خلاف بھی اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔

Body:وی او
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آج رامپور میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ نے جمع ہوکر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ساتھ ہی انہوں نے دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی مسلم یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس کی زیادتیوں پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے 'دہلی پولیس ہائے ہائے' اور 'شہریت ترمیمی قانون واپس لو' کے نعرے لگائے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم مودی کے خلاف بھی زبردست نعرے بازی کی۔
اس موقع پر طلبہ لیڈر اعجاز خان نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں یہ بل پیش کرکے ہندو مسلم اتحاد کو توڑنے کی مزموم کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، ہم یہاں پیدا ہوئے ہیں، لیکن امت شاہ ہم سے یہ ملک چڑھانا چاہتے ہیں، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر پولیس کی لاٹھی چارج اور کیمپس میں غیر قانونی طور داخل ہوکر پولیس کی بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے حق کے لئے سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
بائٹ: اعجاز خان، طلبہ لیڈر

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.