ETV Bharat / state

مظفرنگر: کالج میں داخلہ نہیں ملنے پر طلبہ و طالبات کا احتجاج - مظفرنگر میں کالج طلبہ کا احتجاج

مظفرنگر کے بھوپا روڈ پر واقع ایس ڈی ڈگری کالج میں بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے طلبا و طالبات کا داخلہ نہیں لینےکی وجہ سے طلبا نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کالج میں داخلہ نہیں ملنے پر طلبہ و طالبات کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 12:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھوپا روڑ پر واقع ایس ڈی ڈگری کالج میں داخلہ نہیں لیے جانے کی وجہ سے طلباء و طلبات نے کالج میں زبردست ہنگامہ کرتے ہوئے سڑک کو جام کردیا اور سڑک پر بیٹھ کر احتجاج مظاہرہ کیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی نئی منڈی تھانہ علاقے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر طلبہ کو سمجھاتے ہوئے سڑک پر لگے جام کو ہٹا

یا۔

کالج میں داخلہ نہیں ملنے پر طلبہ و طالبات کا احتجاج

مظفرنگر کے بھوپا روڈ پر واقع ایس ڈی ڈگری کالج میں بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے طلبا و طالبات کا داخلہ نہیں لینےکی وجہ سے طالب علموں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ من مانی طریقے سے داخلہ کر رہی ہے، جن بچوں نے آفر لیٹر اور رجسٹریشن پہلے جمع کیا ہے، ان کا داخلہ نہیں کیا جارہا ہے، بلکہ ان بچوں کا داخلہ لیا جارہا ہے، جنہوں نے بعد میں آفر لیٹر جمع کروائے ہیں۔

مزید پڑھیں:'بی جے پی صرف اتسو منانے میں مشغول'

بچوں کا الزام ہے کہ داخلہ کے نام پر ہم سے سیلف ڈپارٹمنٹ پندرہ ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جن بچوں کا پہلے آفر لیٹر رجسٹریشن ہوا ہے، ان بچوں کو پہلی ترجیح دی جائے اور کالج میں بیس فیصد سیٹوں کا اضافہ کیا جائے۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتےہیں تو ہم اس طرح ہی احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.