ETV Bharat / state

Amity University ایمیٹی یونیورسٹی میں طلبہ کا خاتون ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی،ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج

ایمیٹی یونیورسٹی کے طلباء روز کوئی نہ کوئی ہنگامہ برپا کر رہے ہیں۔ حال ہی میں دو واقعات سامنے آئے ہیں۔ جس میں یونیورسٹی کے باہر سڑک پر طلبہ گروپوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اب آج پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

خاتون ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی
خاتون ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی
author img

By

Published : Apr 16, 2023, 8:51 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کی مشہور ایمیٹی یونیورسٹی میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا۔ یونیورسٹی کے طلباء کے دو گروپوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ۔ یہ سارا ہنگامہ خاتون ٹیچر کے سامنے ہوا۔ طلبہ نے اپنے ٹیچر کا احترام نہیں کیا، طلباء نے بے ادبی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے خواتین اساتذہ کے سامنے ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا ۔ اساتذہ نے مداخلت کرنے کی پوری کوشش کی لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔ اب یہ معاملہ پولیس تک پہنچ گیا ہے۔ گوتم بدھ نگر پولس کمشنریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر کے پولیس اسٹیشن سیکٹر-126 میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔اس لڑائی میں شامل طالب علم کی شناخت کی جا رہی ہے۔
معاملہ کیا ہے:

گوتم بدھ نگر پولس کمشنریٹ کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق سیکٹر 126 تھانہ علاقہ کے تحت ایمٹی یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان جھگڑا ہوا۔ کلاس روم کے اندر اسٹول پر بیٹھنے پر پورا جھگڑا ہوا۔ طلباء آپس میں لڑ پڑے۔ اس واقعے میں مدعی 22 سالہ انکش چپرانا کی جانب سے تحریر دی گئی ہے۔ پولس کو دی گئی شکایت میں انکش نے بتایا کہ وہ گریٹر نوئیڈا کے کاسنہ کا رہنے والا ہے۔ وہ ایمٹی یونیورسٹی میں بی اے پولیٹیکل سائنس کے فائنل ایئر کا طالب علم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا، یہ تنازع کلاس روم کے اندر اسٹول پر بیٹھنے پر ہوا۔ الزام ہے کہ چار طلبہ نے اس کے لیے انکش کو بری طرح مارا پیٹا، اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد وہ بھاگ گئے۔

مزید پڑھیں:طالبہ کو قابل اعتراض پیغامات بھیجنے والا ٹیچر گرفتار

چار طلبہ کے خلاف مقدمہ درج:
شکایت کی بنیاد پر پولیس نے چار طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ان میں گڑگاؤں کے رہنے والے من پریت تنور، سیکٹر 27 کے رہائشی آرین اوانا اور دہلی کے رہنے والا آدتیہ چودھری اور ایک نامعلوم شامل ہے۔ یہ تمام بی اے پولیٹیکل سائنس فائنل ایئر کے طالب علم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.