ETV Bharat / state

طلبا فرش پر بیٹھنے کے لیے مجبور

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں۔ اس بار کل 557 امتحان مراکز بنائے گئے ہیں جن میں ایک لاکھ 82 ہزار 258 طلبا شامل ہوں گے۔

madrasa
madrasa
author img

By

Published : Feb 25, 2020, 4:17 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:58 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں چھ امتحان مراکز بنائے گئے ہیں، جن میں 4504 طلبا امتحان میں شامل ہوں گے۔ مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار نے امتحان شروع ہونے کے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ساری تیاریاں مکمل ہیں۔ نقل نہ ہو، اس لیے صرف انہی مدارس میں سینٹر بنایا گیا ہے جہاں پر تمام سہولیات پہلے سے مہیا ہیں۔

مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'نقل روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے ہوں گے، طلبا کو بیٹھنے کے لیے فرنیچر ہوگا لیکن زمینی حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔'

مدرسہ بورڈ کے دعوے کھوکھلے

ای ٹی وی بھارت نے دارالحکومت لکھنؤ کے مدرسہ جامعہ عربیہ مخنزن العلوم میں جا کر گراؤنڈ رپورٹنگ کی جس میں واضح ہوتا ہے کہ جو دعوے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں کیے گئے ہیں۔

یہاں پر محض تین کمروں میں ہی سی سی ٹی وی کیمرے لگے تھے۔ طلبا فرش پر بیٹھ کر پریشانی سے جوابات لکھ رہے تھے۔ امتحان شروع ہونے سے پہلے پرنسپل سکریٹری منوج سنگھ نے بھی بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ امتحان میں نقل نہ ہو، اس کے لئے سبھی امتحان مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں'۔

مدرسہ کے مدیر مولانا امتیاز نے بتایا کہ 'طلبا کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو، اس کے لیے ہم نے اپنی طرف سے سہولیات دینے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے مدرسہ میں پہلے سے ہی 'سی سی ٹی وی' کیمرے لگے ہیں لیکن جن کمروں میں امتحان ہو رہے ہیں ان میں سے صرف 'تین کمروں' میں ہی لگے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
موج پور تشدد میں سات افراد ہلاک
'امن وامان کو برقرار رکھا جائے'

انہوں نے کہا کہ 'مدرسہ بورڈ یا حکومت کی جانب سے انہیں اس کے لیے کوئی تعاون نہیں ہوتا ہے'۔

معلوم ہو کہ آج صبح منشی مولوی میں 'دینیات' کا پرچہ تھا۔ طلبہ نے بتایا کہ پرچہ کافی آسان تھا، انہیں کوئی دشواری نہیں آئی اور انہوں نے وقت سے پہلے ہی اسے حل کر لیا۔

طلبہ نے بتایا 'رول نمبر لکھنے میں پریشانی آ رہی ہے کیونکہ وہ ایک ارب سے شروع ہوتا ہے۔ مدرسہ بورڈ کے ذمہ داران سے مطالبہ ہے کہ اسے کم کرکے آسان بنایا جائے'۔

قابل ذکر ہے کہ اس بار مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں کل 557 امتحان سینٹر بنائے گئے، جن میں ایک لاکھ 82 ہزار 258 طلباء شامل ہوں گے۔ ان میں 97 ہزار 348 طلباء اور 84 ہزار 910 طالبات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت دورہ، دوسرا دن، لائیو اپ ڈیٹس
'میلانیہ ٹرمپ تاج محل کے فن تعمیر سے بہت متاثر'

کل طلباء میں ریگولر ایک لاکھ 38 ہزار 241 اور 44 ہزار 17 طلباء پرائیویٹ امتحان دیں گے۔ مدرسہ تعلیمی بورڈ میں پہلے جہاں منشی مولوی میں 12 پرچے اور عالم کے امتحان میں 10 پرچے ہوتے تھے۔ انہیں کم کر کے منشی مولوی میں چھ پرچہ جبکہ عالم میں صرف پانچ پرچے کر دئیے گئے ہیں۔

تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں اس بار طلباء کی تعداد کافی کم ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مدرسہ بورڈ بھی دیگر بورڈ کے ساتھ امتحانات کروا رہا ہے، جس وجہ سے صرف وہی طلباء رجسٹریشن کرواتے ہیں، جنہیں مدرسہ بورڈ سے تعلیم حاصل کرنی ہوتی ہے نہ کہ محض مارکشیٹ کے لیے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.