بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر میں سماجی، ملی اور دینی کاموں میں پیش پیش رہنے والے ڈاکٹر اے ایچ عثمانی لمبے وقفے سے حفظ مکمل کرنے والے بچوں کا اعزاز کرتے آ رہے ہیں۔ وہ بچوں کو حفظ مکمل کرنے پر تحائف تو دیتے ہی ہیں اب وہ آگے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو وظیفہ بھی دیں گے۔ ہفتہ کے روز شہر کے علی پبلک اسکول میں حفظ مکمل کرنے والے بچوں کے اعزاز کے دوران انہوں نے یہ اعلان کیا۔ Students Felicitated for Completing Hifz e Quran
واضح رہے کہ علی پبلک اسکول شہر میں واحد ایسا اسکول ہے، جہاں دینی اور عصری تعلیم ایک ساتھ دی جاتی ہے۔ اسکول میں حفظ کا بھی شعبہ ہے۔ جس میں ایک لڑکی اور لڑکے نے حفظ مکمل کیا ہے۔ ڈاکٹر اے ایچ عثمانی نے وہاں جا کر دونوں طلبا کا اعزاز کیا۔ حفظ مکمل کرنے والے طالب علم کی دستار بندی کی اور تحائف دئے۔ اسی طرح انہوں نے طالبہ کو بھی تحائف سے نوازا۔ Students Felicitated for Completing Hifz e Quran
یہ بھی پڑھیں: Honors to Four Students Completed Hifz e Quran: حفظ مکمل کرنے والے چار طلبا کو اعزاز
اس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ حفظ مکمل کرنے والے ان طلبہ کو وہ علی پبلک اسکول میں تعلیم حاصل کرنے تک 500 روپے مہانہ وظیفہ بھی دیں گے۔ ان کا ماننا ہے کہ حفظ کرنا اور کرانا آسان کام نہیں ہے۔ اس لئے حفظ کرنے والے یہ بچے، ان کے والدین اور اساتذہ قابل ستائش ہیں۔ ان بچوں سے اور بھی بچے متاثر ہوں، اسلئے وہ بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔