ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں مدرسہ بورڈ کے زیر اہتمام تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لیے بورڈ کی جانب سے نئی تجاویز کی جا رہی ہے، لیکن كووڈ-19 کے سبب رواں برس مدارس میں داخلہ کے لیے طالب علموں کی جانب سے کوئی درخواست داخل نہیں ہوسکی ہے، ایسے حالات میں مدرسوں کا تعلیمی نظام درہم برہم بوکر رہ گیا ہے۔
ضلع میرٹھ میں اترپردیش مدرسہ بورڈ سے منسلک مدرسوں میں طالب علموں کے لیے آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری ہے، لیکن كورونا کے قہر كو ديكهتے ہوئے طالب علم رواں برس مدرسوں میں داخلہ لینے اور پرائیويٹ فارم داخل کرنے میں دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں، جس سے مدرسہ کے اساتذہ بھی حیران و پریشان ہیں اور ان کا کہنا اگر اسی طرح کے حالات رہے تو مدرسہ کا وجود بھی مشکل میں پڑسکتا ہے۔
مدرسہ کے منتظمین نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے طلبا كو آنے جانے کی سہولت فراہم کرائی جائے اور مدرسہ میں تعلیمی نظام کو شرائط کے ساتھ بحال کردیا جائے تو امید کی جاسکتی آنے والے وقت میں تعلیمی نظام کو اور بہتر کیا جاسکتا ہے۔
ان لاک-5 میں بازار اور شانپنگ مال كو شرائط کے ساتھ کھولے جانے کے بعد اب امید کی جارہی ہے کہ حکومت جلد ہی تعلیمی نظام كو بحال کرنے کے لیے کوئی لائحہ عمل بناکر رہنما ہدایات جاری کرے گی۔