ETV Bharat / state

علیگڑھ: میکانک کا لڑکا امریکن اسکول میں ٹاپر بنا - Shadab made the country famous by topping in America

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سیدنا طاہر سیف الدین اسکول کے طالب علم محمد شاداب نے امریکہ کے بیلفاسٹ ایریا ہائی اسکول میں دسویں جماعت میں 97.25 فیصد نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا ہے۔

علیگڑھ: مکینک کا لڑکا امریکن اسکول میں ٹاپر بنا

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 8:20 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سیدنا طاہر سیف الدین اسکول کے طالب علم محمد شاداب نے امریکہ کے بیلفاسٹ ایریا ہائی اسکول میں دسویں جماعت میں 97.25 فیصد نمبر حاصل کر کے ٹاپ کیا ہے، شاداب کا تعلق علی گڑھ کے جمال پور علاقے میں ایک غریب گھرانے سے ہے۔

شاداب کے والد پیشے سے ایک مستری ہیں جس کے وجہ سے گھر میں شروع سے ہی پیسوں کی کمی تھی اس کے باوجود شاداب کے والدین نے پڑھائی کے لیے کبھی پیسوں کی کمی محسوس نہیں ہونے دیا۔ گھر کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شاداب کا بھی شروع سے ہی خواب تھا کہ میں ایک دن اپنے والدین کا نام روشن کرو۔ اور آج کڑی محنت مشقت اور پڑھائی کے بعد شاداب کو اللہ نے وہ دن نصیب کیا۔

جانکاری کے مطابق شاداب کا داخلہ 2010 میں اردو میڈیم کے اول جماعت میں اے ایم یو کے سیدنا طاہر سیف الدین اسکول میں ہوا تھا۔

محمد شاداب نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا، گزشتہ سال میرا انتخاب کینیڈی لیوگر یوتھ ایکسچینج پروگرام میں ہوا جس کے تحت میں دس مہینے کے لیے امریکہ پڑھنے گیا تھا۔ امریکہ سے مینے دسویں جماعت کی پڑھائی کی جس میں میرے 97.25 فیصد نمبر آئے اور وہاں پر میں نے اعلی اعزاز حاصل کیا۔ آگے میرا خواب ہے کہ میں اقوام متحدہ میں جاؤں انسانی حقوق کا افسر بن کر اور وہاں پر بھارت کی نمائندگی کرو۔

علیگڑھ: مکینک کا لڑکا امریکن اسکول میں ٹاپر بنا۔ ویڈیو
شاداب نے مزید بتایا کہ 'شروع سے ہی میرے گھر کے حالات بہت اچھے نہیں تھے میرے والد موٹر مکینک کا کام کرتے ہیں، اکیلے کمانے والے ہیں اس لئے پیسوں کی کمی ہمیشہ سے رہی ہے۔ میں نے ہمیشہ سے چاہا کے میں اچھے سے اچھا کرو اور میرا خواب تھا کہ میں ایک دن اپنے والد اور والدہ کا نام روشن کرو۔ میرے اسکول، یونیورسٹی اور میرے لئے بہت بڑی اعزاز ہے کہ ایک اردو میڈیم کے بچہ کا ایکسچینج پروگرام میں جاتا ہے اور امریکہ میں سلیکشن ہوتا ہے اور وہاں جاکر وہ دسویں جماعت میں ٹاپ کرتا ہے۔یو ایس ایمبیسی سے میرا انتخاب ہوا، اسٹوڈینٹ آف منتھ کے طور پر چالیس ممالک میں سے بھارت کے ایک بچے کا انتخاب ہو تھا جو کہ میں تھا۔ تو یہ میرے لئے میرے اسکول اور ملک کے لیے فخر کی بات تھی یو ایس ایمبیسی میں بلا کر انعام سے نوازا گیا تو مجھے فخر تھا کہ میں اس قابل تھا کہ مینے اپنے ملک کا نام روشن کیا.اسکول کے پرنسپل فیصل نفیس نے بتایا کہ 'انہوں نے بہت محنت کی، ملک ، یونیورسٹی ، اور اسکول کا نام روشن کیا ہے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے میں ان کو ان کے گھر والوں کو اور ان کی ترقی میں جو بھی شامل رہے ہو ان سبھی کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں.شاداب کے استاد محمد طارق نے بتایا کہ شاداب ہمارے لئے آن بان شان اور چمکتا ہوا ستارہ ہے ۔ اس بچے کی خاص بات یہ ہے کہ اس بچے کا خاندان بہت غریب ہے لیکن اس بچے کے اندر جو مینے سات آٹھ سالوں میں دیکھا ساری چیزیں کم ہونے کے باوجود اس کی توجہ پڑھائی پر رہتی تھی اور آگے بڑھنے کی تمنا تو اس کی ہمیشہ سے رہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.