ETV Bharat / state

Student Injured in Firing:بی جے پی رہنما کی فائرنگ میں طالب علم زخمی

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 7:34 AM IST

بریلی شہر کے بدایوں روڈ پر بی جے پی کے رہنما کی کار سے ایک سپاہی کے بیٹے کی بائیک ٹکراگئی، جس کے بعد بی جے پی رہنما نے اس پر گولی چلا دی۔ اس فائرنگ میں سپاہی کا بیٹا شدید طور پر زخمی ہوگیا، اُسے علاج کے لیے شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمی نوجوان کی والدہ نے بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ ملزم بی جے پی کی شہر کمیٹی میں نائب ضلع صدر کے عہدے پر فائز ہے۔ BJP Leader Shot the Student for a Trivial Matter

فائرنگ میں طالب علم زخمی
فائرنگ میں طالب علم زخمی

بریلی:ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں بی جے پی کے ایک رہنما نے معمولی بات پر ایک طالبِ علم کو گولی مار دی۔جس کے بعد زخمی طالب علم کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے،جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑرہاہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی طالب علم کا ایک آپریشن ہوا ہے،جبکہ دوسرا آپریشن کرنا ابھی باقی ہے،جب اس معاملے کی شکایت پولیس افسران سے کی گئی تو پولیس نے بی جے پی کی شہر کمیٹی کے نائب صدر پردیپ اگروال کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ BJP Leader Shot the Student for a Trivial Matter

فائرنگ میں طالب علم زخمی

بتایاجارہا ہے کہ بریلی شہر کے بدایوں روڈ پر بی جے پی کے رہنما کی کار سے ایک سپاہی کے بیٹے کی بائیک ٹکراگئی، جس کے بعد بی جے پی رہنما نے سپاہی کے بیٹے پر گولی چلا دی۔ اس فائرنگ میں سپاہی کا بیٹا شدید طور پر زخمی ہوگیا، اُسے علاج کے لیئے شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمی نوجوان کی والدہ نے بی جے پی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ ملزم بی جے پی کی شہر کمیٹی میں نائب ضلع صدر کے عہدے پر فائز ہے۔
مزید پڑھیں:بی جے پی رکن پارلیمان کا بیٹا فائرنگ میں زخمی

شہر کے سُبھاش نگر تھانہ علاقہ کے رہنے والے مہاویر سنگھ، ضلع لکھیم پور کھیری کے صدر کوتوالی میں کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات ہیں۔ اُن کا فرزند ہِمیش اپنے دوست پریانش کے ساتھ شادی کی تقریب میں جا رہا تھا۔ جب اُن کی موٹر سائیکل چوپلا اوور برج پر پہنچی تو بی جے پی شہر کمیٹی کے نائب ضلع صدر پردیپ اگروال عرف کالو کی کار سے ٹکرا گئی۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان تنازعہ ہوگیا، پردیپ اگروال نے اپنی کار سے پستول نکالی اور ہوائی فائرنگ کر دی۔ جب ہمیش نے فائرنگ کی مخالفت کی پردیپ اگروال نے اس پر گولی چلادی۔جس وہ زخمی ہوگیا،ادھر پولیس نے بی جے پی کے رہنما کو گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.