ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا سیکٹر 22 کے چوڑا گاؤں میں آر ڈی پبلک اسکول کے پرنسپل کرم ویر چودھری نے ایک طالب علم کو بری طرح پٹائی کردی جس کے سبب طالب علم کے جسم پر نشانات پڑ گئے۔
طالب علم کے گھر والوں کو جب اس بات کا علم ہوا تو وہ بچے کو لے کر تھانہ پہنچ گئے۔
اہل خانہ نے تھانہ میں پرنسپل کرم ویر چودھری پر طالب علم کی پٹائی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا۔