ریاست اترپردیش میں جنسی زیادتی کے واقعات آئے دن پیش آرہے ہیں۔ تازہ واقعہ کانپور کے اسماعیل پور گاؤں کا ہے۔
کانپور کے گھاٹم پور علاقے کے اسماعیل پور گاؤں میں ایک طالبہ کے ساتھ اس کے پڑوسی شخص نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی۔
ریپ کی واردات کا انکشاف اس وقت ہوا جب طالبہ نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ بعدازاں گھر والوں نے اسے ایس پی دیہات کے سامنے پیش کیا جہاں مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی شروع کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق کانپور کے دیہاتی علاقہ گھاٹم پور تھانہ کے اسماعیل پور کی بی ایس سی کی ایک طالبہ، اپنے گھر پر تھی تبھی پڑوس کا رہنے والا ایک شخص جو اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا، اس نے لڑکی کے والدین کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر ریپ کیا اور اس کے بعد فرار ہوگیا۔
اس واردات کے بارے میں جب گھر والوں کو علم ہوا تو لڑکی نے گھر میں ہی خود کو پھانسی لگانے کی کوشش کی۔ وقت رہتے متاثرہ کی دوست موقع پر آ گئی اور اُس نے اسے رسی کاٹ کر بچا لیا۔
زخمی حالت میں بچی کو گھاٹم پور کی پی ایس سی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ضلع اسپتال کانپور کے ارسالہ ہسپتال ریفر کر دیا۔
والدین کو جب اس کی اطلاع ہوئی تو وہ ایس پی دیہات علاقہ کے آفس پہنچ کئے اور انصاف کی گوھار لگائی۔ ایس پی نے پوری واردات کو سننے کے بعد فورا قانونی کاروائی کا حکم جاری کردیا ہے۔
پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور میڈکل رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید تفصیلات فراہم کی جائے گی۔