غیر مقامی مزدوروں کو ان کے وطن پہنچانے کے لئے چلائی گئی 'شرمک ایکسپریس' شام کے وقت مرادآباد پہنچی۔
مرادآباد میں محکمہ ریلوے کے ذریعہ کھانے پینے کا بندوبست کیا گیا تھا۔ اسٹیشن پر افسروں اور پولیس کی موجودگی میں سبھی مزدوروں کو سیٹ پر ہی کھانا اور پانی مہیا کرایا گیا۔
دراصل منگل کی شام تقریبا 40 دن بعد مرادآباد کے پلیٹ فارم نمبر 1 پر چہل پہل دیکھی گئی۔
اسٹیشن پر پولیس فورس کے ساتھ ساتھ ریلوے عملہ بھی موجود تھا۔ ریلوے کے عملے کو ٹرین میں موجود مزدوروں کے کھانے پینے کے انتظام میں لگایا گیا تھا۔
ٹرین کے 22 کوچوں میں سوار 1188 مزدوروں کو ان کی سیٹوں پر جاکر ناشتہ اور کھانا دیا گیا۔ انہوں نے ریلوے عملے کا شکریہ ادا کیا۔
مزدوروں نے حکومت کے فیصلے کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اسٹیشن پر موجود ریلوے کے عہدیداروں نے بھی اپنے عملے کا تالی بجا کر حوصلہ بڑھایا۔
واضح رہے کہ 'حکومت کی جانب سے ٹرین نمبر 4602 جالندھر سے ڈالٹن گنج کے لئے چلائی گئی ہے۔ آج شام 7 بجکر 15 منٹ پر مراد آباد پہنچی تھی۔'