اتر پردیش کے مرادآباد لوک سبھا حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر ایس تی حسن نے بی جے پی کے امیدوار سرویش کمار سے تقریبا96,975 سے جیت حاصل کی ہے جب کی سرویش کمار کو 5,43,046 اور کانگریس پارٹی کے امیدوار یار عمران پرتاب گڑھی کو58,138 ووٹ حاصل ہوئے۔
واضح رہے کہ اتر پردیش میں ایس پی اور بی ایس پی اتحاد مہا گٹھ بندھن کو 80 سیٹوں میں سے محض 15 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں جن میں ایس پی کو 5 اور بی ایس پی کو 10 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ کانگریس صرف ایک نشست حاصل کرپائی ہے۔