ETV Bharat / state

کانپور انکاؤنٹر معاملہ: ڈی آئی جی کا تبادلہ، 68 پولیس اہلکار لائن حاضر

چوبے پور پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکاروں پر مجرم وکاس دوبے کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔ وکاس دوبے سے متعلق پولیس محکمہ تحقیقات کر رہا ہے۔

کانپور انکاؤنٹر معاملہ: ایس ایس پی نے 68 پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کیا

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 7:25 AM IST

کانپور انکاؤنٹر معاملے میں جاری تفتیش کے دوران منگل کی رات کانپور کے ایس ایس پی نے چوبے پور پولیس اسٹیشن کے تمام 68 پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کرتے ہوئے بڑی کارروائی کی ہے۔

اس سے قبل، ریاستی حکومت نے منگل کی شب ایس ٹی ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اننت دیو کا بھی تبادلہ کردیا گیا ۔ دیو پر وکاس دوبے کے ساتھ مبینہ تعلقات کا الزام ہے۔

دراصل چوبے پور پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکاروں پر مجرم وکاس دوبے کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔ وکاس دوبے سے متعلق پولیس بڑے پیمانے پر تحقیقات کر رہی ہے۔

  • #KanpurEncounter: IG Kanpur Range Mohit Agarwal has issued orders to hold an enquiry against the entire police staff at Chaubeypur Police Station; all 68 police personnel of the police station have been sent to district lines.

    — ANI UP (@ANINewsUP) July 7, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بتادیں کہ 8 پولیس اہلکاروں کی موت کے بعد چوبےپور پولیس پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

آئی جی نے بھی تھانہ چوبے پور کی شمولیت کو مشکوک مانتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا ہے۔ اس وجہ سے تمام پولیس اہلکار کو منگل کی رات دیر گئے ایس ایس پی دنیش کمار پی نے 68 پولیس اہلکار کو لائن حاضر کر دیا۔

واضح رہے کہ 'ضلع کانپور میں پانچ روز قبل انعامی بدمعاش وکاس دوبے کو پکڑنے گئی پولیس پر وکاس نے حملہ کر آٹھ پولیس جوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کے بعد سے پولیس برابر وکاس کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.