ETV Bharat / state

Sriya fell down On Car زیر تعمیر فلائی اوور سے نیچے گرا سریا کار میں گھسا،جان بچی ،ٹھیکدار فرار - اترپردیش کے ضلع نوئیڈا

نوئیڈا میں زیر تعمیر ایلیویٹڈ فلائی اوور سے لوہے کی بڑی سریا گر کر چلتی کار میں گھس گئی ۔لوہے کی راڈ سریا ڈرائیور کی سیٹ پر پہنچ گئی۔ خوش قسمتی سے کار ڈرائیور بچ گیا ورنہ بڑا حادثہ ہو جاتا۔

زیر تعمیر فلائی اوور سے نیچے گرا سریا کار میں گھسا،جان بچی ،ٹھیکدار فرار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 6:41 PM IST

زیر تعمیر فلائی اوور سے نیچے گرا سریا کار میں گھسا،جان بچی ،ٹھیکدار فرار

نوئیڈا:اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں واقع سیکٹر-49 سے بھنگیل تک ایلیویٹڈ روڈ کی تعمیر کا کام ہو رہا ہے۔ ایک شخص اپنی کار میں زیر تعمیر ایلیویٹڈ روڈ کے نیچے سے گزر رہا تھا کہ اچانک سالار پور کے سامنے زیر تعمیر ایلیویٹڈ روڈ سے سریا کار کی ونڈ شیلڈ پر آ گرا۔

گاڑی کا اگلا شیشہ توڑ کر ڈرائیور کی سیٹ تک جا پہنچا۔ اس حادثے میں کار ڈرائیور بال بال بچ گیا۔ واقعہ کے بعد کام کروانے والا ٹھیکیدار موقع سے فرار ہو گیا۔ آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔

زیر تعمیر ایلیویٹڈ روڈ کو لے کر سالار پور اور بھنگیل کے تاجروں میں کافی غصہ ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام گزشتہ تین سال سے جاری ہے جس کی وجہ سے اردگرد کے کاروبار پر بڑا اثر پڑ رہا ہے تاہم ابھی تک کام مکمل نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں:Three Arrest In noida مفت کا مرغا کھایا، الٹا مارا پیٹا، جیل پہنچ گئے

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ تعمیراتی کام 2020 میں شروع ہوا تھا۔ لوگوں کا اس راستے سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹھیکیدار کی جانب سے لاپرواہی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ نوئیڈا اتھارٹی نے ابھی تک سیکورٹی کو لے کر کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔جس سے اس روڈ پر چلنے والے لوگوں میں خوف اور تشویش پائی جا رہی ہے۔یہ کافی بھیڑ بھاڑ والا راستہ ہے جو نوئیڈا کو گریٹر نوئیڈا اور کئی سیکٹروں کو جوڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.