ETV Bharat / state

وہاٹس ایپ سے جاسوسی: مرکز کے رول کی بھی جانچ کا مطالبہ

وہاٹس ایپ کے ذریعہ جاسوسی کے واقعے سے ملک میں چھڑی بحث کے درمیان سماج وادی پارٹی (ایس اپی) کے صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ غیر ملکی کمپنی کے ذریعہ پرائیویسی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گستاخانہ کوشش میں، مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے رول کی بھی جانچ ہونی چاہئے ۔

وہاٹس ایپ سے جاسوسی
author img

By

Published : Nov 1, 2019, 8:53 PM IST

یادو نے ٹویٹ کیا کہ وہاٹس ایپ سے غیر ملکی کمپنی کے ذریعہ جاسوسی کیے جانے کی خبر انتہائی حساس اور قومی سلامتی کے لیے چیلنج ہے، اس بارے میں بی جے پی حکومت کے رول کا پتہ لگایاجاناچاہئے ۔بی جےپی کے حامیوں تک اس کے خلاف ہیں ۔‘‘ یادو نے ٹویٹ میں ایک انگریزی روزنامہ کا حوالہ بھی دیا۔

وہاٹس ایپ سے جاسوسی
وہاٹس ایپ سے جاسوسی

وہیں اترپردیش کی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے ٹویٹ کیاتھا کہ اگر بی جے پی یا اس کی حکومت کی جاسوسی کرانے والی اسرائیلی ایجنسی کے ساتھ ملوث ہے تو حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا اس سے بڑامعاملہ نہیں ہوسکتا، یہ قومی سلامتی کے ساتھ حکومت کا کھلواڑ ہے حالانکہ اس سلسلہ میں حکومت کے رد عمل کاانتظار ہے ۔

واضح رہے کہ وہاٹس ایپ نے جمعرات کو کہاتھا کہ اسرائیلی اسپائی ویئر ’پوگاسس ‘کے عالمی سطح پر جاسوسی کی جارہی ہے ۔
ہندستان کےکچھ صحافی اور سماجی کارکن بھی اس جاسوسی کا شکار بنے ہیں ۔
اس کے بعد لوگوں میں پرائیویسی کے تعلق سے نئے سرے سے بحث چھڑ گئی ہے ۔
اس انکشاف کے بعد مرکزی حکومت نے کمپنی سے پوچھا ہے کہ اس نے کروڑوں ہندستانیوں کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے کیاقدم اٹھائے ہیں ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.